
آزادی کی منزل قریب، حماس ہرمحاذ پر جدو جہد جاری رکھے گی:ھنیہ
بدھ-1-اپریل-2020
اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبےکے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے 30 مارچ کے موقعے پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کی جماعت 'حماس' فلسطینی قوم کے حقوق کے مطالبے پر قائم ہے اور آئندہ بھی قائم رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس فلسطین کی مکمل آزادی ، مکمل آزاد اور خود مختار ریاست کےقیام اور حق واپسی کی کے حصول تک ہرمحاذ اور ہر فورم پر مزاحمت اور جدو جہد جاری رکھے گی۔