
مصر کے سرکاری اخبار کا غزہ کے ساتھ آزادنہ تجارت کا مطالبہ
پیر-2-جنوری-2017
مصرمیں حکومت کے مقرب کثیرالاشاعت عربی اخبار ’الاھرام‘ نے حکومت پر فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر عاید پابندیاں اٹھانے پر زور دیا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ غزہ مصر کے لیے معاشی خزانہ اور تزویراتی اہمیت کے اعتبار سے نہایت اہمیت کا حامل علاقہ ہے۔ قاہرہ کو غزہ کو کسی صورت میں نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔