جمعه 15/نوامبر/2024

آتشزدگی

نابلس پر آبادکاروں اور قابض فوجیوں کا حملہ، املاک نذر آتش

انتہا پسند یہودی آباد کاروں اور قابض فوجیوں نے نابلس شہر کے جنوب میں واقع قُصرہ گاؤں میں حملے کیے جس سے تین کاروباری مراکز اور ایک کار تباہ ہو گئی۔

غزہ میں آتش زدگی سانحے کے 10 شہداء سپرد خاک

فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کے وسط میں گذشتہ شب النصیرات کے مقام پر آتش زدگی کے ایک خوفناک سانحے کے نتیجے میں شہید ہونے والے 10 شہداء کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

غزہ میں خوفناک آتش زدگی،10 فلسطینی شہید، 60 زخمی

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی کے وسط میں ایک بیکری میں لگنے والی خوف ناک آگ کے نتیجے میں کم سے کم 10 فلسطینی شہید اور 60 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے 14 کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

قبلہ اول میں صہیونیوں کی لگائی آگ آج بھی بھڑک رہی ہے!

اکیس اگست 1969ء کو گذرے آج 48 برست بیت گئے ہیں۔ آج سے اڑتالیس سال قبل انسان اور مذہب واخلاق کے دشمن صہیونیوں نے قبلہ اول کو نذرآتش کرنے کی جو مذموم اور مجرمانہ سازش کی تھی وہ اپنی شکل بدل بدل کر آج بھی مسلمانوں کے اس تیسرے مقدس مقام کو ضرر پہنچا رہی ہے۔

مکہ معظمہ فلسطینی عازمین حج کے ہوٹل میں آتش زدگی

مکہ معظمہ میں فلسطینی عازمین حج کے ہوٹل میں آتش زدگی کے نتیجے میں خیمے کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

شدید گرمی اور آتش زدگی میں 131 صہیونی جھلس گئے

مقبوضہ فلسطین میں مختلف مقامات پربدھ کے روز ہونے والی آتش زدگی اور شدید گرمی کے نتیجے میں 131 صہیونی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ آتش زدگی کے واقعات میں 200 مکان راکھ کا ڈھیر بن گئے جبکہ 10 گاڑیاں بھی نذرآتش ہوگئیں۔

اسرائیلی فوجی کیمپ میں آتش زدگی، کئی گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں

فلسطینی شہریوں‌ کے پٹرول بم حملے کے نتیجے میں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے ایک کیمپ میں آگھ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں‌کئی فوجی گاڑیاں اور دیگر سامان جل کرراکھ ہوگیا۔

فلسطینیوں‌ کے آتشی غباروں سے اسرائیل میں 20 مقامات پر آتش زدگی

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جمعرات کو فلسطینیوں کے کاغذی جہازوں اور آتش گیر غباروں کی مدد سے 20 مقامات پر آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں املاک اور فصلوں کو غیر معمولی نقصان پہنچا۔

آبادکاروں کے حملے میں 1000 زیتون کے درخت خاکستر

یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی املاک کو نقصان پہنچانے کے سلسلے کے تسلسل کے طور پر مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں ایک زیتون کے باغ کو آگ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں سینکڑوں درخت خاکستر ہوگئے۔

فلسطینی خاندان کو زندہ جلا کر شہید کرنے میں ملوث صہیونی مجرم بری

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے عدالتی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند برس قبل غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام پر ایک نہتے فلسطینی خاندان کو رات کی تاریکی میں گھر میں بند کر کے زندہ جلا کر شہید کرنے میں‌ ملوث مجرم کو بری کر دیا۔