جمعه 15/نوامبر/2024

آبادکار

ایک ہزار یہودی آباد کاروں کی غرب اردن میں انبیاء کی قبروں کی بے حرمتی

فلسطین کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سوموار کو علی الصباح ایک ہزار سے زاید یہودی آباد کار مذہبی پیشواؤں کی قیادت میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی ہر سلفیت میں میں مسلمانوں کے تاریخی مقام ’کفل حارس‘ میں داخل ہوئے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادائی کی آڑ میں جلیل القدر انبیاء کی قبروں کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی آبادکاروں کا مسیحی گروپ کی میٹنگ پر حملہ، تشدد

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی مسیحیوں کے ایک گروپ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

یہودی شرپسندوں نے فلسطینی شہریوں کے زیتون کے500 درخت تلف کردیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرسلفیت میں اسکاکا کے مقام پر یہودی آباد کاروں نے بدھ کو علی الصباح فلسطینی شہریوں کے زیتون کے ایک باغ پرحملہ کرکے سیکڑوں پھل دار پودے جڑوں سے اکھاڑ پھینکے۔

سیکڑوں یہودی شرپسندوں کا حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں آج منگل کے روز سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بےحرمتی کی۔ ۔ یہودیوں کے دھاوے کے موقع پر بڑی تعداد میں فلسطینی شہری بھی وہاں موجود تھے۔ فلسطینیوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی شہری کو عمر قید کی سزا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی ایک عدالت نے زیرحراست فلسطینی شہری کو اپنی گاڑی کی ٹکر سے چار یہودی آباد کاروں کو زخمی کرنے کے الزام میں چلائے گئے مقدمہ میں عمر قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مذہبی رسومات کی آڑ میں یہودی شرپسندوں کے غرب اردن میں دھاوے

فلسطین کے علاقے غرب اردن میں صہیونی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں نے کئی مقامات پر اشتعال انگیز دھاوے بولتے ہوئے مقامی فلسطینی شہریوں کو ہراساں کرنا شروع کیا ہے۔ گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں خربہ طانا شہر کے جنوب مغربی علاقے الحفیرہ اور کفیرت کے مقامات پر یہودی آباد کار تلمودی تعلیمات کی ادائی کی آڑ میں داخل ہوئے۔ مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں یہودیوں نے فلسطینیوں کو زدو کوب کیا اور ان کی املاک کی بھی توڑپھوڑ کی۔

پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی انتہا پسند مسجد اقصیٰ میں داخل

یہودی آباد کاروں کی جانب سےبیت المقدس میں قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز سرکردہ یہودی ربی ’یہودا گلیک‘ کی قیادت میں درجنوں یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔