جمعه 15/نوامبر/2024

آبادکار

مسجد ابراہیمی میں یہودی شرپسندوں کی ناچ گانے محفل کا انعقاد

یہودی شرپسندوں کی جانب سے فلسطینی مساجد کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب یہودی شرپسندوں کی بڑی تعداد نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی موسیقی اور ناچ گانے کی محفل کا انعقاد کیا ہے۔ جس پر فلسطینی عوام کی طرف سےشدید احتجاج کیا ہے۔

پولیس کی سیکیورٹی میں 205 یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پردھاوے

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندیوں کے ساتھ ساتھ یہودی آباد کاروں کومقدس مقام کی بے حرمتی کی کھلی چھٹی دی گئی ہے۔ کل سوموار کو205 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

جمعرات کو 122 یہودی اشرارکے مسجد قصیٰ پر دھاوے

یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کل جمعرات کو122 انتہا پسند یہودیوں پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کے بے حرمتی کی۔

نابلس میں 200 یہودی آباد کاروں کی مقدس مقام کی بے حرمتی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں تاریخی قصبے سبسطیہ میں گذشتہ روز 200 یہودی آبادکاروں نے دھاوا بولا اور وہاں پر موجود مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔

یہودی شرپسندوں کی بیت المقدس میں فلسطینیوں کی گاڑیوں کی توڑپھوڑ

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی سرپرستی میں یہودی شرپسندوں کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی گاڑیوں کی توڑپھوڑ ان پر اشتعال انگیز نعروں کی عبرانی میں چاکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

جنین: یہودی آبادکاروں کا خالی شدہ یہودی بستی میں دنگا فساد

یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے جنین شہر کے جنوب میں واقع ایک سابقہ یہودی بستی کے مقام پر آ کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ آبادکاروں کے اس گروپ کو اسرآئیلی فوجیوں کی بھاری نفری کے سائے تلے علاقے میں لایا گیا تھا۔

قبلہ اول پردھاوا بولنے والے یہودی اشرارکو سلامی کی شدید مذمت

مسجد اقصیٰ میں عبادت کی آڑ میں داخل ہونے والے یہودی آباد کاروں کوصہیونی پولیس اور فوج کی طرف سے سلامی دیے جانے پر فلسطینی مذہبی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنےآیا ہے۔

ہزاروں ناپاک یہودی مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی کے مرتکب

فلسطین میں قابض صہیونی ان دنوں ’ایسٹر‘ نامی مذہبی تہوار کی تقریبات منا رہے ہیں اور ان تقریبات کی آڑ میں منظم منصوبہ بندی کے تحت فلسطینی مساجد کی کھلے عام اور ریاستی سرپرستی میں بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

سیکڑوں یہودی شرپسندوں کی حضرت یوسف کے مزارکی بے حرمتی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے مشرق میں واقع جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کا مزار مقدس ایک بار پھر ناپاک صہیونیوں کے دھاووں کا نشانہ بنا ہے۔ گذشتہ روز یہودی شرپسندوں کے ایک ھجوم نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بولا اور تلمودی تعلیمات کی روشنی میں مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہودی شرپسندوں کا بیت المقدس میں فلسطینی ڈرائیور پر تشدد

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں یہودی شرپسندوں نے ایک فلسطینی ڈرائیور کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔