جمعه 15/نوامبر/2024

آبادکار حملہ

یہودی دہشت گردوں نے دو فلسطینی بچے گاڑیوں تلے کچل ڈالے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں دو الگ الگ واقعات میں یہودی دہشت گردوں نے دو فلسطینی بچے گاڑیوں تلے کچل کر شدید زخمی کردیے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی،ایک ہفتے میں دو فلسطینی شہید 44 زخمی

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق’’اوچا‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہری شہید اور 44 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 13 بچے بھی شامل ہیں۔

یہودی آباد کار گیارہ سالہ فلسطینی بچے کو گاڑی تلے روند کر فرار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا کے مقام پر سوموار کے روز ایک یہودی آباد کار نے اپنی کار دانستہ طورپر ایک فلسطینی بچے پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ بچے کو روندنے کے بعد یہودی شرپسند موقع سے فرار ہوگیا۔

یہودی شرپسند نے پانچ سالہ فلسطینی بچے پر گاڑی چڑھا دی، بچہ شدید زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں حوسان کے مقام پر ایک یہودی آباد کار نے رات گئے ایک پانچ سالہ فلسطینی بچے کو اپنی گاڑی کی ٹکر مار کر کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔