پنج شنبه 01/می/2025

آبادکاری کے خلاف مظاہرے

غرب اردن میں یہودی آباد کاری کے خلاف پرامن ریلیوں پر اسرائیلی تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے خلاف فلسطینیوں کی طرف سے نکالی گئی پر امن ریلیوں پر صہیونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے کئی بے ہوش ہوگئے۔

پرامن فلسطینی مظاہرین پر قابض صہیونی فوج کا وحشیانہ تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گذشتہ روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری اور دیوار فاصل کے خلاف فلسطینی شہریوں کے ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران قابض فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف احتجاج جاری، تشدد سے 15 فلسطینی زخمی

فلسطین کے مختلف شہروں میں جمعہ کے روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد ہزاروں فلسطینی صہیونی ریاست کی دہشت گردی، یہودی توسیع پسندی، دیوار فاصل کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پرنکل آئے۔ جمعہ کے روز فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان 13 مقامات پر تصادم ہوا۔ صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں15 فلسطینی زخمی ہوگئے۔