جمعه 15/نوامبر/2024

آبادکاروں کا حملہ

یہودی آباد کاروں‌نے غرب اردن میں زیتون کے 150 درخت اکھاڑ ڈالے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں برقہ کے مقام پر یہودی آباد کاروں‌ نے فلسطینیوں‌ کے زیتون کے باغ پر حملہ کر کے فلسطینی شہریوں کے زیتون کے 150 پھل دار درخت اکھاڑ پھینکے۔

الخلیل میں 25 ہزار یہودی آبادکاروں کے دھاووں کے انتظامات

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں یہودی آبادکاروں کے دھاووں کے وسیع انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ یہودی آبادکاروں کی طرف سے الخلیل میں 25 ہزار یہودی آبادکاروں کے اشتعال انگیز دھاووں کی تیاری کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں کا فلسطینیوں‌ پر حملہ، 14 شہری زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی آباد کاروں اور قابض اسرائیلی فوجیوں‌ نے مل کر فلسطینی شہریوں پر حملہ کیا جس کے نتیجےمیں کم سے کم 14 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مسجد ابراہیمی اور اسکول کو بموں سے اڑانے کی خوفناک صہیونی سازش ناکام

یہودی آبادکاروں کی فلسطینیوں کے ایک نئی شر انگیزی سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہودی آباد کاروں نے الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے داخلی راستے کے قریب اور ایک اسکول کے باہر بم نصب کر دیے۔

مغربی کنارے میں دیہاتیوں پر صہیونی آبادکاروں کے حملے میں فلسطینی زخمی

صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے گذشتہ روز رام اللہ کے شمال میں جبیہ گاوں پر ہلہ بول دیا اور مقامی رہائشیوں پر پل پڑے جس کے دوران ایک فلسطینی کے سر میں چوٹیں آئیں۔

بزدل صہیونیوں نے سات ماہ کی ننھی "جوان”سے اس کے والد کو چھین لیا

فلسطین میں آئے روز صہیونی فوج اور یہودی آباد کاروں کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطینیوں کی شہادتوں کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

یہودی شرپسندوں نے غرب اردن میں فلسطینی شہری گولیاں مار کر شہید کر دیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر یہودی شرپسندوں نے گولیاں مار کر ایک فلسطینی شہری کو شہید اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔

بيت حنينا میں آبادکاروں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا

یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع بیت حنینا میں در اندازی کی اور فلسطینیوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

بيت حنينا میں آبادکاروں نے فلسطینیوں کی کاروں کو نقصان پہنچایا

یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ نے سوموار کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع بیت حنینا میں در اندازی کی اور فلسطینیوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

یہودی شرپسندوں کا جنوبی بیت لحم میں فلسطینی اسکول پر حملہ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں قابض یہودی آباد کاروں نے ایک مقامی فلسطینی اسکول پر دھاوا بولا اور اسکول میں گھس کر طلباء اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔