چین: آئی فون کے بجائے ھواوے استعمال کریں، ورنہ ملازمت ختم
جمعہ-28-دسمبر-2018
چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے تناظر میں چینی تجارتی کمپنیوںنے ملک کی ٹیکنالوجی کمپنی'ھواوے' کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ملک میں موجود کئی کمپنیوںنے اپنے ملازمین کو نوٹس جاری کیے ہیں جن میں انہیں ہدایت کی گئی ے کہ وہ امریکی ساختہ اسمارٹ فون'آئی فون' کے بجائے ھواوے کا تیارکردہ اسمارٹ فون استعمال کریں۔ اس نوٹس پرعمل درآمد نہ کرنے والے ملازمین کو نوکری سے نکالا جاسکتا ہے۔