دوشنبه 20/ژانویه/2025

یہودی توسیع پسندی

انتہا پسند اسرائیلی وزیر کا ایک ملین یہودیوں کو مغربی کنارے میں آباد کرنے کا مطالبہ

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین اسرائیلی وزیر برائے تعمیرات و مکانات یتزاک گولڈاکوف نے ایک ملین یہودیوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد ہونے کی طرف راغب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مذہبی یہودیوں ’حریدیم‘ کے بارے میں معلومات شائع کرنے والی ؂عبرانی ویب سائیٹ "بحدری حریدم” کے مطابق یہ مطالبہ اسرائیلی وزیر نے […]

فلسطین میں یہودی آباد کاری میں سرگرم صہیونی امریکہ میں سفیر مقرر

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے آباد کار اور آبادکاری کی سرگرمیوں میں سرگرن’یشیئل لیٹر‘ کو امریکہ میں اسرائیل کا نیا سفیر مقرر کیا ہے۔ لیٹر سفیر مائیک ہرزوگ کی جگہ لے گا جسے نیتن یاہو کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ اس سے قبل اس کے چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے جب نیتن یاہو برسوں پہلے وزیر خزانہ تھے۔

غرب اردن میں یہودیوں کی آباد کاری کے لیے 3500 نئے مکانات کی منظوری

آج بدھ اور کل جمعرات کواسرائیلی سول انتظامیہ کی سپریم پلاننگ کمیٹی نے مغربی کنارے کی زمینوں پر قائم بستیوں میں 5300 نئے سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کی منظوری دی۔

عالمی برادری فلسطین میں یہودی توسیع پسندی روکے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے زوردے کر کہا ہے کہ صہیونی سلامتی کی وزارتی کونسل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاری کو وسعت دینے، پانچ نئی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے اور فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام علاقوں میں قابض ریاست کے قوانین کے نفاذ کے فیصلے کی منظوری قابل مذمت ہے۔

حماس: نئی بستیوں کا فلسطینی ریاست کی راہ روکنے کی کوشش ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے زور دے کر کہا ہے کہ صیہونی قابض حکام کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس شہرکے جنوب میں ہماری مقبوضہ اراضی پر قائم کی جانے والی بستیوں میں تقریباً 3500 نئے آبادکاری یونٹس کی تعمیر کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے پلان کے تحت فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ روک رہا ہے۔

اسرائیل نے تقریباً 3500 نئے رہائشی سیٹلمنٹ یونٹس کی منظوری دے دی

آج بدھ کو اسرائیلی قابض حکام نے "مالے ادومیم،" "افرات" اور "کیدار" بستیوں میں تقریباً 3500 نئے آبادکاری یونٹس کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

غرب اردن: زراعت اور آبپاشی کی آڑ میں آباد کاری کی مالی اعانت کا انکشاف

اسرائیل کے کثیر الاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے انکشاف کیا ہے کہ یہودیوں کے قومی فنڈ ایک آبادکاری کے منصوبے کی مالی اعانت فراہم کر رہا ہے جس کا مقصد نوجوان آباد کاروں کو مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں زرعی اور چرائی کے منصوبوں کی آڑ میں آبادکاری چوکیاں قائم کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

سال2030ء تک القدس میں 25 ہزارآباد کاروں کو بسانے کا اسرائیلی منصوبہ

غاصب صیہونی حکومت درجنوں فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس سے ان خاندانوں کو فوری طور پر بے دخلی کا خطرہ لاحق ہو جائے گا۔اس کے ساتھ ہی وہ 2030ء سے قبل یروشلم میں دسیوں ہزار نئی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ .

رواں سال یروشلم میں 18000 یہودیوں کے لیے گھروں کی منظوری

رواں سال 2023ء کے آغاز سے اسرائیلی قابض حکومت نے مقبوضہ یروشلم کے مشرق میں 18000 سے زائد مکانات اور تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

القدس کو یہودیانے کا مقابلہ کرنے کے لیے ماہرین کا میڈیا پلان کا مشورہ

ماہرین اور مقبوضہ بیت المقدس کے معاملات میں دلچسپی رکھنے والوں نے القدس کے تشخص کو قائم رکھنے کی جدوجہد کے تناظر میں میڈیا کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مشرقی یروشلم کو یہودیانے کے اسرائیلی قابض دشمن کے پانچ سالہ منصوبے کو بے نقاب کرنے کے لیے میڈیا حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ .