دوشنبه 10/فوریه/2025

یحییٰ السنوار شہید

السنوارنے صہیونی امریکی منصوبےکےخلاف لڑتے ہوئے اپنی جان دی:حزب اللہ

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے فلسطینی عوام،اسلامی تحریک مزاحمت حماس، عرب اور عالم اسلام سے "طوفان الاقصی‘‘ کے رہ نما، حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ، مجاہد بھائی یحییٰ السنوار کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔

ایک السنوار کی شہادت سے کئی سنوار جنم لیں گے:ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے یحییٰ السنوار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ السنوار "بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت"نوش کرگئے۔ ان کی شہادت سے فلسطین کی تحریک آزادی اور مزاحمت متاثر نہیں ہوگی۔ ایک السنوار کی شہادت سے کئی السنوار پیدا ہوں گے۔

حماس کی شہید السنوار کی غائبانہ نماز اور مظاہروں کی اپیل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینیوں، عرب اور اسلامی ممالک کے عوام اور دنیا کے آزاد لوگوں سے تمام مساجد اور اسلامی ممالک میں شہید رہ نما یحییٰ السنوار کی روح کے ایصال ثواب کے لیے غائبانہ نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

حماس کی تل سلطان کے بریگیڈ کمانڈر محمود حمدان کی شہادت پر سوگ کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے رفح شہر میں اپنے مسلح بازو ونگ "القسام" بریگیڈز کے "تل السلطان" کے بٹالین کے کمانڈر پر محمود حمدان کی شہادت پر گہرے رنجم وغم کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا السنوار سے جھڑپ میں ایک فوجی شدید زخمی ہونے کا اعتراف

قابض صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ اس کا ایک فوجی یحییٰ السنواراور اس کے دو ساتھیوں کے ساتھ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں جھڑپ کے دوران شدید زخمی ہوا ہے۔

سربکف لڑتے السنوار اپنی شہادت کے بعد دشمن کو رسوا کرگئے

’طوفان الاقصیٰ‘ معرکے کے ایک سال کے دوران قابض صہیونی فوج نے نسل کشی کے تمام ریکارڈ توڑےاور مزاحمت کو کچلنے کے لیے ہرحربہ استعمال کیا۔ اس المناک جنگ کے دوران یحییٰ السنوار شہید صہیونی دشمن کا سب سے بڑا ہدف تھے۔ دوسری طرف بہادر مجاھد یحییٰ السنوار سربکفن لڑتے، دشمن کو پسپا کرتے اور انہیں ہلاک اور زخمی کرتے میدان جنگ میں موجود رہے۔ اس معرکے کے دوران آخر کاروہ جنوبی غزہ میں تل السلطان میں دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

القسام کا السنوار کی شہادت پر مزاحمت تیز کرنے کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے عظیم مجاھد رہ نما یحییٰ السنوار "ابو ابراہیم" دشمن کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے دفاع، قوم کی آزادی اورقوم کے آئینی حقوق کے حصول کی جدو جہد میں شہید ہوئے ہیں۔ القسام ان کا مشن جاری رکھے گا۔