
مطلوب فلسطینی کی عدم گرفتاری، دو بھائی گرفتار، والد پر وحشیانہ تشدد
بدھ-31-اگست-2016
اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس میں ایک فلسطینی نوجوان کی گرفتاری کے لیے اس کے دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کے والد کو سرعام تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔