
نومبر میں صہیونی فوج نے 110 بچوں سمیت 500 فلسطینی گرفتار کیے!
جمعہ-2-دسمبر-2016
فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2016ء کے دوران قابض صہیونی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہا۔ نومبر میں صہیونی فورسز نے 100 بچوں سمیت 500 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد پابند سلاسل کیا گیا ہے۔