یکشنبه 11/می/2025

گرفتاریاں

اسرائیلی فوج نے سابق فلسطینی وزیر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا

قابض صہیونی فوج نے آج جمعرات کو علی الصباح مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران سابق فلسطینی وزیر برائے القدس امور انجینیر وصفی قبہا کو ان کےگھر سے حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن، غرب اردن، القدس سے 13 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایک درجن سے زاید فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کا مسلسل کریک ڈاؤن، جون میں 355 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن روز مرہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جون 2018ء کےدوران قابض اسرائیلی فوج نےدریائے اردن کے مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اورغزہ کی پٹی سے 15 بچوں اور 13 خواتین سمیت 355 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا۔

قابض اسرائیلی فوج کا کریک ڈاون، ۱۳ فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں منگل کے روز چھاپہ مار کارروائی کے دوران تیرہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ تیرہ مطلوبہ فلسطینیوں کو اسرائیلی اہداف کے خلاف مبنیہ حملوں کی منصوبہ بندی کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے نابلس سے چار فلسطینی گرفتار کر لئے

قابض اسرائیلی فوج نے نابلس شہر کے علاقے حوارہ کے داخلی راستے پر چار فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ مغربی کنارے سے 11 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا اور 11 فلسطینیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

غرب اردن: اسرائیلی چھاپہ مار کارروائی میں تین فلسطینی گرفتار، چھ زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں جمعہ کی علی الصبح چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کو گرفتار کیا جبکہ کارروائی کے دوران فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے مابین تصادم میں چھ فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مسجد اقصیٰ میں بآواز بلند تلاوت پر متعدد نمازی گرفتار

مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے لیے نماز کی ادائی اور قرآن پاک کی تلاوت بھی جرم بن گئی۔ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں افطاری سے قبل بلند آواز میں تلاوت کرنے پر کم سے کم 15 فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لے لیا۔

اردن میں حکومت کے استعفے کے لیے ملک گیر مظاہرے جاری

اردن میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور نئی ٹیکسوں کے اعلان پر عوام میں پائے جانے والے غم وغصے میں کم نہیں آسکی اور کل تیسرے روز بھی ملک میں مہنگائی اور متنازع ٹیکس عایدکیے جانے پر حکومت کے خلاف مظاہرے جاری رہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، رکن پارلیمںٹ سمیت 10 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران فلسطینی پارلیمنٹ کے ایک رکن سمیت کم سے کم 10 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔