دوشنبه 12/می/2025

گرفتاریاں

"انتفاضہ القدس” کے دوران 615 فلسطینی خواتین پابندی سلاسل

قابض صہیونی ریاست فلسطینی شہریوں کے خلاف کریک‌ڈائون میں طرح طرح کے حربے اور بہانے استعمال کرہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق انتفاضہ القدس کے دوران قابض فوج نے 615 فلسطینی خواتین کو حراست میں لے کر زندانوں میں قید کیا۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون، 24 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے رواں ہفتے غرب اردن میں ایک مزاحمتی کارروائی میں دو یہودی آباد کاروں کو ہلاک کرنے والے فلسطینی کی وسیع پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق آج بدھ کو قابض صہیونی ریاست کی جانب سے کریک ڈائون میں 24 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

12 فلسطینی طلباء صہیونی قید خانوں میں پابند سلاسل

فلسطین میں اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کے کریک ڈائون میں درجنوں فلسطینی طلباء کو حراست میں لیا جن میں‌سے 12 فلسطینی طلباء بدستور فلسطینی اتھارٹی کی قید میں ہیں۔

"انتفاضہ القدس” کے دوران اسرائیل نے 500 سماجی کارکن گرفتار کیے

قابض صہیونی ریاست فلسطینی شہریوں کے خلاف کریک‌ ڈائون میں طرح طرح کے حربے اور بہانے استعمال کرہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ بالخصوص 'فیس بک' پر سرگرم کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انتفاضہ القدس کے دوران قابض فوج نے "فیس بک" کی وجہ سے 500 فلسطینیوں کو حراست میں لے کر زندانوں میں قید کیا۔ ان میں سماجی کارکن، بچے اور فلسطینی پارلیمنٹ کے ارکان اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ستمبر میں الخلیل شہر سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 80 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں اسرائیلی فوج کی طرف سے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہا۔ ستمبر میں قابض فوج نے الخلیل گورنری سے 80 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن اور القدس میں کریک ڈائون،15 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 15 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 21 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کل منگل کو گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں قابض صہیونی فوج نے 21 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردی۔

اسرائیلی فوج نے گھات لگا کر فلسطینی بچے کو اغواء کرلیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گھات لگا کر ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکے کو اغواء کرلیا۔

اسرائیلی فوج نے الخلیل سے نوجوان خاتون قلم کار گرفتار کرلی

قابض اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ایک نوجوان خاتون صحافی اور قلم کار کو حراست میں لے لیا۔

صہیونی مظالم پر آواز اٹھانے کی سزا، فلسطینی صحافی زندان میں قید

قابض صہیونی حکام نے ایک سرکردہ فلسطینی صحافی کو صہیونی جبروتشدد اور مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں چھ ماہ کے لیے جیل میں ڈال دیا ہے۔ صحافی محمد منیٰ کو انتظامی حراست کی سزا دی گئی ہے اور سزا میں غیر معینہ مدت تک توسیع کی جاسکتی ہے۔