دوشنبه 12/می/2025

گرفتاریاں

سال 2018ء کے دوران صہیونی فوج کے ہاتھوں 6500 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌کہا گیا ہے کہ سال 2018ء کے دوران اسرائیلی فوج کے کریک ڈائون میں 6500 فلسطینیوں‌کو حراست میں لے کر پابند سلاسل کیا گیا۔

عباس ملیشیا نے غرب اردن میں حماس کے 300 ارکان طلب کرلیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیکڑوں کارکنوں کو اشتہاری قرار دے انہیں پولیس مراکز میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون اور تلاشی، 29 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 29 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، نومبر میں‌486 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق نومبر میں قابض اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈائون میں 9 خواتین اور 65 بچوں سمیت 486 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون، 24 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے علاقوں میں آج منگل کے روز اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈائون کے دوران کم سے کم 24 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ محروسین میں سابق فلسطینی اسیران بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کا بدترین کریک ڈائون، پندرہ روز میں 300 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیےکام کرنے والے اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے پہلے وسط میں قابض صہیونی فوج نے وحشیانہ کریک‌ ڈائون میں 300 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان میں دو ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔

فرانس میں زرد صدری تحریک کے مزید دسیوں‌کارکن گرفتار

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں زرد صدری تحریک کے زیر اہتمام آج مسلسل پانچویں ہفتے ہزاروں افراد اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں جبکہ پولیس نے 85 مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

عباس ملیشیا کا کریک ڈائون جاری، مزید 10 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں‌ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فلسطینیوں‌ کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ سے دو فلسطینی ماہی گیر گرفتار کر لیے

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کی سمندری حدود میں‌ اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران دو فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا اور ان کی کشتیاں بھی قبضےمیں لے لی گئیں۔

قابض فوج نے 24 گھنٹے میں 100 فلسطینی حراست میں لے لیا

قابض صہیونی فوج نے گذشتہ دو روز کے دوران وحشیانہ کریک‌ ڈائون شروع کیا ہے جس میں اب تک 100 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔