دوشنبه 12/می/2025

گرفتاریاں

اسرائیلی فوج کا تازہ کریک ڈائون، 18 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج سوموار کو اسرائیلی فوج نے کریک ڈائون کے دوران 18 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے جانے والے شہریوں میں سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون، 22 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں جمعرات کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی دوشیزہ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک کارروائی کے دوران فلسطینی دو شیزہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی فن کار کو گرفتار کرلیا

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے ایک فن کار محمد ابو الھیجاء المعروف ابو الکاید کو غرب اردن سے حراست میں لے لیا۔

فلسطینی شہید کی والدہ سے صہیونی فوجیوں کا توہین آمیزسلوک، گرفتار کرلیا

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں ایک کارروائی کے دوران شہید فلسطینی اشرف ابو ذریع کی والدہ کو توہین آمیز سلوک کے بعد حراست میں لے لیا۔

یہودیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والا فلسطینی قابض فوج نے گرفتار کرلیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےجنوبی شہر الخلیل میں یہودی آباد کاروں نے ایک معمر فلسطینی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ صہیونی فوج نے یہودیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے شہری کو حراست میں لے لیا۔

عباس ملیشیا کا کریک‌ ڈائون، غرب اردن سے 14 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں عباس ملیشیا نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں سے بعض نے بلا جواز گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی مہم میں 13 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

الخلیل شہر صہیونی کریک ڈائون کا مسلسل ہدف، گذشتہ برس900 گرفتاریاں

فلسطین میں انسانی حقوق کےاداروں کی رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کا جنوبی شہر الخلیل صہیونی ریاست کا مسلسل ہدف ہے اور گذشتہ برس روز مرہ کی بنیاد پر الخلیل میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 900 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون، 25 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج سوموار کو گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 25 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔