سه شنبه 13/می/2025

گرفتاریاں

حسن یوسف کا غرب اردن اور غزہ میں سیاسی گرفتاریاں بند کرنے کامطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے رہ نما اور فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن حسن یوسف نے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں سیاسی بنیادوں پر گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے علاقے جنین سے دو کسان اغواء کر لئے

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے جنین کے رمانہ قصبے سے زرعی اراضی میں کام کرنے والے دو فلسطینی کسان اغوا کر لیے۔ اغوا کئے گئے کسانوں پر الزام ہے کہ وہ حساس نوعیت کی سالم فوجی بیس کے انتہائی قریب نقل وحرکت کرتے پائے گئے ہیں۔

فلسطینی مزاحمت کار کی تلاش، اسرائیلی فوج کے چھاپے، 15 شہری گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں میں آج منگل کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 15 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، غرب اردن سے 10 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے چوکیدار کو گرفتار کر لیا

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے مسجد اقصیٰ کے فلسلطینی محافظ کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج نے سترہ سالہ دوشیزہ کو الخلیل سے گرفتار کر لیا

قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے تاریخی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی دوشیزہ کو گرفتار کر لیا۔

صہیونی فوج طلباء کوخوف زدہ کرنے کیلئےاوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی

قابض صہیونی فوج نے فلسطینی جامعات کے طلباء وطالبات کو خوف زدہ کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کے لیے گرفتار کیے گئے طلباء کی تصاویر جگہ جگہ پوسٹ کی ہیں۔ ان فلسطینی طلباء‌کو اپنے شناختی کارڈ ہاتھوں میں اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری جانب فلسطینی سیاسی اور عوامی حلقوں نے صہیونی فوج کے اس حربے کو طلباء کو خوف زدہ کرنے کا مکروہ ہتھکنڈہ قرار دیا ہے۔

بیت المقدس سے تعلق رکھنے والا فلسطینی اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گرفتار

قابض اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے کارکن محمد أبو حمص کو مقدس شہر کے آل العيسوية ضلع میں اس کے گھر سے اغوا کر لیا۔

اسرائیلی پولیس نے 7 فلسطینی خواتین کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ سے نکلتے ہوئے سات فلسطینی خواتین کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لی گئی تمام خواتین کو پرانے بیت المقدس میں القشلہ حراستی مرکز لے جایا گیا ہے۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون، 24 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی منگل کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 24 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔