
اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی ولید الدقہ کی حالت تشویشناک
اتوار-4-جون-2023
زیر حراست افراد اور سابق زیر حراست امور کے کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا ولید دقہ کی صحت کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔انہیں اسرائیلی فوج نے مسلسل 38 سال سے قید کر رکھا ہے۔ فلسطینی اسیران کمیشن نے ولید الدقہ کی فوری رہائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ولید کی اس حالت میں جیل میں موت سوچا سمجھا قتل ہوگا۔