پنج شنبه 01/می/2025

کویت

مسجد اقصیٰ میں طاقت کا توازن نہ بگاڑا جائے: کویت

کویت نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے اندر طاقت کا توازن بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کویت نے اس موقع پر غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کی۔

کویت میں کتاب میلے میں شریک اسرائیلی کو بے دخل کر دیا گیا

کویت میں منعقدہ ہونے والے ایک کتاب میلے میں امریکی پاسپورٹ پر شرکت کرنے والے ایک اسرائیلی کو بے دخل کر دیا گیا۔

کویت کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 4 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کی امداد

خلیجی ریاست کویت نے فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف ایجنسی "یو این آر ڈبلیو اے" کو تنظیم کی خدمات کے تسلسل کے لیے 4 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

"شکریہ مرزوق الغانم، قوموں کو ایسے ہی حکمران چاہئیں”

کویتی مجلس الامۃ "پارلیمنٹ" کے اسپیکر ڈاکٹر مرزوق الغانم کی جانب سے حال ہی میں جنیوا میں عالمی پارلیمانی اجلاس کے دوران صہیونی ریاست کو اس کا مکرہ چہرہ دکھانے پر جہاں ایک طرف صہیونی انگاروں پر لوٹ رہے ہیں تو وہیں انصاف پسند حلقے، زندہ ضمیر اور فلسطینی ان کے بیان پر شکر گزار ہیں۔

غزہ کی تعمیر نو کے لیے کویت کی طرف سے 25 لاکھ ڈالر کی امداد

فلسطینی ہائوسنگ کے وزیر ڈاکٹر مفید الحساینہ کا کہنا ہے کہ بردار خلیجی ملک کویت کی طرف سے غزہ میں تعمیر نو اور جنگ سے تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر کے لیے 25 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی تقریر پر صہیونی ریاست سیخ پا

کویت کی پارلیمنٹ "مجلس الامۃ" کے اسپیکر مرزوق علی الغانم نے جنیوا میں عالمی پارلیمانی اتحاد کے اجلاس سے خطاب میں فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کی ایسے سخت الفاظ میں مذمت کی جس پر صہیونی ریاست سخت سیخ پا ہے۔

امریکا ۔ خلیج سربراہ کانفرنس دسمبر تک ملتوی

امریکا اورخلیجی ملکوں کی متوقع سربراہ کانفرنس رواں سال دسمبر کے آخر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

القدس عن قریب آزاد اور فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنے گا:کویتی وزیر

کویت کی ایک خاتون وزیر نے امید ظاہر کی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس جلد آزاد ہوگا اور آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنے گا جس کے بعد عرب ایکشن کمیٹی کا اجلاس القدس ہی میں منعقد کیا جائے گا۔

کویت کا فلسطینیوں پرمظالم کا معاملہ جنرل اسمبلی میں اٹھانے پرغور

اقوام متحدہ میں کویت کے مستقل مندوب منصورالعتیبی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی قرارداد سلامتی کونسل میں امریکا کی طرف سے ویٹو کیے جانے کے بعد وہ قراراداد کو جنرل اسمبلی میں لے جانے پر غور کررہے ہیں۔

امریکا نے فلسطینیوں کے تحفظ کے لیےکویتی قرارداد ویٹو کردی

امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کویت کی جانب سےغزہ میں فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے پیش ہونے والی اس قرارداد ویٹو کردی۔ کویت کی جانب سے پیش کی گئی قرا رداد کے مسودے میں غزہ اور مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔