چهارشنبه 19/مارس/2025

کریک ڈاون

قابض فوج نے بیت المقدس سے6 نوجوانوں گرفتار کرلیے، سینکڑوں گاڑیاں ضبط

صہیونی قابض فوج نے پیر کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں 6 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ شہر کے مشرق میں واقع الطور قصبے سے 4 اور پرانے شہر سے اور قلندیہ سے ایک ایک فلسطینی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ کے اطراف میں کریک ڈاؤن،8 فلسطینی گرفتار

پیر کی صبح اسرائیلی قابض فوج نے مسجد اقصیٰ اور اس کے اطراف سے آٹھ فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیاں، 2 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں اور بیت لحم اور طولکرم میں چھاپہ مار مہم کے دوران 2 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ۔ بیت لحم کے جنوب میں گاؤں ام سلمونہ سے شاهر يوسف طقاطقہ اور طولکرم کے نواحی علاقے ارتاح میں ایک گھر پر کریک ڈاؤن کرکے سعید الساعی کو گرفتار کرلیا۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں 13 فلسطینی گرفتار

آج منگل کو قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 13 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز منتقل کردیا ہے۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران قابض فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر تورپھوڑ کی اور قیمتی سامان، نقدی اور زیورات کی بڑی مقدار لوٹ لی۔

اسرائیلی فوج کی کارروائیاں، کئی فلسطینی گرفتار، ایک زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کی صبح مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف غلاقوں میں چھاپہ مار مہم کے دوران متعدد شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جگہ جگہ اسرائیلی فوج کے چھاپے اور کارروائیاں

اسرائیلی قابض فوج کی صبح سویرے کی گئی یلغار کے دوران اندھا دھند آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد یطا میں قابض اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے بھاری شیلنگ کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں نے پتھراو شروع کر دیا۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، متعدد فلسطینی گرفتار

بدھ کے روز قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں شعفاط کیمپ میں بڑے پیمانے پر گرفتاری مہم چلائی۔

اسرائیلی قابض فوج کے چھاپے۔ متعدد فلسطینی اغوا

اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے علاقے میں فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے۔ قابض فوج نے اغوا کی یہ کارروائیاں منگل صبح کی ہیں۔ قابض فوج نے صبح سویرے چھاپے مار کر لوگوں کو اغوا کیا اور نامعلوم جگہ پر لے گئی۔

اسرائیلی دہشت گردی، جون میں غرب اردن میں 13 فلسطینی شہید ہوئے

فلسطینیوں کی ایک متواتر رپورٹ میں گذشتہ جون کے دوران مغربی کنارے اور بیت المقدس میں شہریوں کے خلاف ہزاروں خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے والی قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کا انکشاف کیا گیا ہے

اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں میں 4 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے کل منگل کے روز غرب اردن کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں سابق اسیران سمیت چار فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔