جمعه 09/می/2025

کرونا وائرس

فلسطینی اسیران میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ

اسرائیل کی رامون اور نقب جیلوں میں قید فلسطینی اسیران میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فلسطین میں کرونا سے مزید 27 اموات، 822 نئے کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 27 مریض دم توڑ گئے۔ جب کہ 822 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کرونا اسمارٹ کارڈ ایجاد کرنے والا فلسطینی ہیرو

کہتے ہیں‌کہ 'ضرورت ایجاد کی ماں ہے'۔ یہ کہاوت فلسطین کے ایک نوجوان الیکٹریکل انجینیر نے سچ کر دکھائی۔ اس نے کرونا وبا پھیلنے کے بعد سماجی دوری کی ضرورت کے پیش نظر ایک ایسا اسمارٹ تیار کیا جو لوگوں میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

اسرائیل میں کرونا سے مزید 56 اموات، 9400 نئے کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران اسرائیل میں ‌کرونا کے مزید 9 ہزار 388 کیسز کا اندراج کیا گیا جب کہ مزید 56 مریض چل بسے جس کے بعد کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

ویکسین لگوانے کے باوجود اسرائیل میں‌کرونا کے ریکارڈ کیسز کا اندراج

قابض صہیونی ریاست میں ایک طرف کرونا کی روک تھام کے لیے ویکسین لگوانے کا عمل پورے زور و شور سے جاری ہے اور دوسری طرف اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کے ریکارڈ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

فلسطین میں کرونا سے مزید 26 اموات، 855 نئے کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 26 مریض چل بسے جب کہ 855 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 1422 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

اسرائیل میں کرونا سے مزید 36 اموات، ساڑھے سات ہزار نئے کیسز

قابض صہیونی ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزید 36 مریض ہلاک ہوگئے جب کہ مزید 7ہزار 597 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیل میں کرونا سے مزید 34 اموات، 7820 نئے کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 34 مریض دم توڑ گئے ہیں جب کہ 7820 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج میں کرونا کی وبا پھیل گئی، ایک ہزار نئے مریضوں کی تصدیق

قابض اسرائیلی فوج میں کرونا کی وبا میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 924 اسرائیلی فوجی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ منگل کو یہ تعداد 747 تھی۔ مزید 167 اسرائیلی فوجیوں ‌کو قرنطینہ میں ڈال دیا گیا ہے جس کے بعد قرنطینہ کیے گئے قابض فوجیوں ‌کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

دنیا بھر میں‌ کرونا سے 18 لاکھ اموات، برطانیہ میں مکمل لاک ڈائون

دنیا بھر میں کرونا کی وبا سے اب تک 18 لاکھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ میں ایک بار پھر لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا ہے۔