جمعه 09/می/2025

کرونا وائرس

اسرائیل میں کرونا کے وار جاری، مزید 42 اموات

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا سے ہونے والی اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کرونا کے مزید 42 مریض دم توڑ گئے جب کہ 3500نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے شبے میں99 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

اسرائیل میں کرونا کے 35 مریض ہلاک،3208نئے کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 35مریض دم توڑ گئے جب کہ 3208 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

غزہ کو امریکی کمپنی کی کرونا ویکسین کی تین لاکھ خوراکوں کی فراہمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ امریکی فائزر ویکسین کی 300،000 خوراکیں غزہ کی پٹی کو بھیجی گئی ہیں۔ یہ خوراکیں حکومت کی جانب سے فائزر کی خریدی گئی مقدار کے ایک حصے کے طور پر غزہ کو بھیجی گئی ہیں۔

فلسطین میں کرونا کے وار جاری، مزید 17 افراد جاں بحق

فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کا شکار 17 مریض دم توڑ گئے جب کہ 2231 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 2809 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسرائیل میں کرونا سے 30 اموات، ساڑھے چھ ہزار نئے کیسز

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران اسرائیلی ریاست میں کرونا کے 30 مریض دم توڑ گئے جب کہ 6 ہزار 456 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

کرونا کے باوجود بڑی امریکی کمپنیوں نے کتنا منافع کمایا؟

کرونا وبا کے دوران بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے متاثر کن ترقی ، بڑے منافع ، اور مہارت اور قابلیت میں اضافے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل میں کرونا سے36اموات،5 ہزار نئے کیسز

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا سے متاثرہ 36 مریض دم توڑ گئے جبکہ مزید 5 ہزار 75 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں کرونا کے 183 کیسز کی تصدیق

مقبوضہ بیت المقدس میں "کرونا کنٹرول یونٹ" کے ایک رکن علی الجبرینی نے بتایا ہے کہ شہر میں "کرونا" وائرس کے فعال انفیکشن کیسز کی تعداد بڑھ کر 183 ہوگئی ہے۔

اسرائیل میں مسلسل تیسرے روز کرونا کے ریکارڈ کیسز

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ تین روز کے دوران کرونا کے مسلسل ریکارڈ کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزید 3421 کیسز کا اندراج کیا گیا۔

کرونا وائرس ایک بار پھر اسرائیل میں ریکارڈ توڑ نے لگا

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کرونا وبا ایک بار پھر نئے ریکارڈ قائم کرنے لگی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے تئیس سو کیسز کا اندراج کیا گیا۔