شنبه 03/می/2025

کرونا وائرس

کرونا وائرس کی عالمی سطح پر تباہ کاریاں عروج پر

امریکا کی ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے کرونا کے تازہ جاری کردہ اعدادو شمار میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے 1 لاکھ 76 ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

اسرائیل میں کرونا کے 257 مریضوں کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے 257 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد صہیونی ریاست میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 4092 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 39 کی حالت خطرے میں ہے جب کی مجموعی طورپر اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتیں 303 ہوگئی ہیں۔

فلسطین میں کرونا کے مزید 11 مریضوں کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 11مریض سامنے آئے ہیں۔

اسرائیل میں کرونا کے مزید 67 مریضوں کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 67 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران مزید 67 مریضوں کی آمد کے بعد صہیونی ریاست میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 19122 ہوگئی ہے جب کہ 302 صہیونی کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

غرب اردن میں کرونا کے مزید تین مریضوں کی تصدیق

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کرونا کے مزید تین کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

کرونا وائرس کا شکار متعدد اسرائیلی فوجی قرنطینہ منتقل

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے والے درجنوں اسرائیلی فوجیوں کو قرنطینہ مراکز منتقل کیا ہے۔

بیرون ملک پھنسے طلبا کا فلسطینی وزیر خارجہ کی برطرفی کا مطالبہ

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے بیرون ملک پھنسے طلبا کی وطن واپسی کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات نہ کیے جانے پر رام اللہ اتھارٹی کے عہدیداروں بالخصوص وزیرخارجہ ریاض المالکی کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

امریکا میں کرونا کا ایک فلسطینی مریض چل بسا

فلسطینی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ امریکا میں مقیم ایک فلسطینی شہری کرونا سے جاں بحق ہوگیا۔

اسرائیلی جیلوں میں کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں دو جیل اہلکاروں کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ ان جیلوں میں قید فلسطینی قیدی بھی کرونا کا شکار ہوسکتے ہیں۔

فلسطین میں کرونا کے 83 مریض تیزی کے ساتھ روبہ صحت

فلسطینی وزیرصحت می کیلہ نے کہا ہےکہ فلسطین میں کرونا کے 83 مریض تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہیں جب کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے مزید 23 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔