شنبه 03/می/2025

کرونا وائرس

فلسطینی علاقوں میں ایک دن میں کرونا کے 195 مریضوں کی تصدیق

فلسطینی خاتون وزیرصحت می کیلہ نے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غرب اردن اور القدس میں کرونا کے 195 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان میں 109 الخلیل گورنری، 23 نابلس، چار القدس سے تعلق رکھتے ہیں۔

اسرائیل میں ایک روز میں کرونا کے 312 مریضوں کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں ایک روز میں کرونا کے 312 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

فلسطین میں کرونا کے 34 نئے مریضوں کی تصدیق

فلسطینی وزیر صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 34 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

غرب اردن میں کرونا کے ایک دن میں کیسز کی تعداد 179 ہوگئی

فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے ایک بیان میں کہا کہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں کرونا کے مزید 11 اور نابلس میں ایک مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد غرب اردن میں ایک دن میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 179 ہو گئی ہے

بیرون ملک کرونا سے 156 فلسیطینی جاں بحق، 2240 متاثر

فلسطین کے سرکاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک مجموعی طورپر156 فلسطینی کرونا سے جاں بحق اور 2240 متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے1262 فلسطینی کرونا کا شکار ہونے کے

فلسطین میں کرونا کے مزید 82 مریضوں کی تصدیق

فلسطینی وزیر صحت می کیلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 82 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

غرب اردن میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کےشہروں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔

لبنان میں کرونا وائرس، فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں ہائی الرٹ

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں کرونا وائرس کے کیسز کے سامنے آنے کے بعد فلسطینیوں میں خوف وہراس کی فضا پائی جا رہی ہے۔

غرب اردن میں کرونا وائرس کی کیسز،الخلیل اور نابلس سیل

فلسطینی علاقوں میں کرونا کے نئے کیسز سامنے آنے کےبعد فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے کل ہفتے کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل گورنری اور نابلس شہر کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔ وزیراعظم نے "کرونا" وائرس سے متاثرہ کیسز میں اضافے کے بعد ہر قسم کے اجتماع پر بھی پابندی عاید کی ہے۔ غرب اردن کے شہروں میں شادی بیاہ اور تعزیتی تقریبات کے انعقاد سے روک دیا گیا ہے۔

الخلیل میں کرونا وائرس کے 32 نئے کیسز کا اندراج

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 32 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔