
فلسطین میں کرونا 2 مریض چل بسے، 514 نئے کیسز کی تصدیق
ہفتہ-8-اگست-2020
فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے کل جمعہ کے روز بتایا کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید دو مریض چل بسے جب کہ مزید 514 مریض سامنے آئےہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران القدس میں کرونا کے 190 کیسز سامنے آئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1126 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔