شنبه 03/می/2025

کرونا وائرس

عوفر جیل میں قید 12 فلسطینی اسیران کرونا وائرس کا شکار

فلسطینی اسیران اور اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے سابق اسیران کے امور کے کمیشن نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ عوفر جیل میں 12 فلسطینی اسیران کرونا واءرس کا شکار ہو گءے ہیں۔

اسرائیل میں کرونا کے مزید 11 مریض ہلاک،1773 نئے کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 11 مریض ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1773 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسرائیل میں کرونا سے مجموعی ہلاکتیں 858 ہوگئی ہیں جبکہ ایک لاکھ 6 ہزار 245 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں۔

غزہ میں کرونا کی وبا خطرناک شکل اختیار کرگئی: وزارت صحت

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا نے اچانک انگڑائی لی ہے جس کے بعد وبا خطر ناک شکل اختیار کرگئی ہے۔

کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد غزہ میں 48 گھنٹے کا کرفیو نافذ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ روز کروناکے چار کیسز کی تصدیق کے بعد علاقے میں اگلے 48 گھنٹے کے لیے کرفیو لفا دیا گیا ہے۔

فلسطین میں کرونا کے مزید 4 مریض جاں‌بحق، 512 نئے کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اراضی میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 4 مریض دم توڑ گئے جب کہ 512 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کرونا کا شکار حماس رہ نما بیٹے سمیت جاں‌بحق

کرونا کی بیماری نے اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے ایک مقامی رہ نما اور ان کے بیٹے کی جان لے لی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے حماس کے دیرینہ کارکن 71 سالہ الشیخ احمد سلیمان القیق کرونا سے دم توڑ گئے۔ اس سے دو روز قبل ان کا بیٹا نادی القیق بھی کرونا کے باعث جاں ‌بحق ہوگیا تھا۔

فلسطین کے کفر قاسم شہر میں کرونا کی وجہ سے ایک ماہ کے لیے لاک ڈائون

فلسطین کے شمالی شہر اور سنہ 1948ء کی جنگ میں صہیونی ریاست کے قبضے میں آنے والے کفر قاسم میں کرونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد شہر کو ایک ماہ کے لیے سیل کردیا گیا ہے۔

اسرائیل میں کرونا کے 1609 نئے کیسز کی تصدیق، ماسک نہ پہننے پر جرمانے

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے سولہ سو نو نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

فلسطین میں کرونا سے اموات کی تعداد 114 ہوگئیں

فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کا مزید ایک مریض چل بسا جس کے بعد کرونا سے فلسطین میں کل 114اموات ہوگئی ہیں۔جب کہ مزید 514 مریض سامنے آئےہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران القدس میں کرونا کے 190 کیسز سامنے آئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1126 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ کل منگل کو الخلیل شہرمیں 80سالہ کرونا کا مریض وفات پاگیا جس کے بعد کل اموات 114ہوگئیں۔

اسرائیلی زندانوں میں قید دو فلسطینی قیدی کرونا وائرس کا شکار

فلسطینی اسیران کی سوسائٹی(پی پی ایس) نے منگل کے روز کہا کہ اسرائیلی جیل میں قید دو فلسطینی اسیران کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔