شنبه 03/می/2025

کرونا وائرس

کرونا کے دوران اسرائیلی فوج نے 400 فلسطینی بچے اور خواتین گرفتار کئے

فلسطینی وزارت امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وبا کے عرصے میں قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں 63 خواتین اور 348 بچوں کو حراست میں لیا گیا۔

اسرائیل میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے 5523 نئے کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں ‌کرونا کے 5523 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

غزہ میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں میں کرونا کے 79 کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں کرونا مزید 79 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسرائیل میں‌ کرونا کیسز میں غیر مسبوق اضافہ، ایک دن میں 5 ہزار کیسز

اسرائیلی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے نئے کیسز میں غیرمسبوق اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے پانچ ہزار نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔

دو جیلروں کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ریمون جیل بند

فلسطینی اسیران کی سوسائٹی نے تصدیق کی کہ اسرائیلی ریمون جیل کی انتظامیہ نے دو جیلروں کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد جیل کے تمام حصوں کو بند کر دیا ہے۔

اسرائیل: کرونا کے کیسز میں اضافہ، تین ہفتوں کے لیے لاک ڈائون کا فیصلہ

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے مزید 3167 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں تین ہفتوں کے لیے لاک ڈائون کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم نے عبرانی سال نو تک تین ہفتوں کے لیے ملک میں لاک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل کے زیر تسلط فلسطینی شہروں ‌میں کرونا کے 8 ہزار سے زاید کیسز

اسرائیل کے زیرتسلط شمالی اور جنوبی فلسطینی شہروں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فلسطین میں کرونا سے مزید 12 اموات، 811 نئے کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 811 مریضوں کی تصدیق کی گئی جب کہ پہلے سے وبا کا شکار 12 مریض چل بسے۔ فلسطینی اسپتالوں میں زیرعلاج 370 فلسطینی مریضوں کی حالت خطرے میں ہے۔

اسرائیل میں کرونا کے نئے کیسز میں معمولی کمی

اسرائیل میں‌کرونا وائرس کے نئے کیسز میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے 2715 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ اس سے پچھلے روز 4 ہزار سے زاید کیسز کی تصدیق کی گئی تھی۔

اسرائیل نے کرونا کے عرصے میں فلسطینیوں کے 389 مکانات مسمار کیے: یو این

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کرونا کی وبا کے دوران اسرائیل نے فلسطینیوں کے 389 مکانات مسمار کیے۔ یہ تعداد گذشتہ چار سال کے دوران مسمار کیے گئے مکانات کے برابر ہے۔ اسرائیلی حکام نے اوسطا ہرماہ 65 مکانات مسمار کیے جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی مکانات سے محروم ہوگئے۔