پنج شنبه 08/می/2025

کرونا وائرس

کرونا سے اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی، ہلاکتیں دو لاکھ ہونے کا اندیشہ

اسرائیل میں صحت سے منسلک اداروں کی طرف سے جاری کی گئی دو الگ الگ رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا وائرس کے نتیجے میں 2 لاکھ سے زاید افراد کے لقمہ اجل بننے کا اندیشہ ہے۔

فلسطین میں‌کرونا سے مزید 9 اموات، 620 نئے کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 9 مریض چل بسے جب کہ 3898 افراد کے ٹیسٹوں میں 620 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 1491 مریض صحت یاب ہوگئے۔

کرونا وائرس، اسرائیلی فوج کے تربیتی یونٹس میں ایک ماہ کا کرفیو لگا دیا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق آرمی چیف آوی کوچاوی نے کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر تربیتی یونٹوں کے اندر ایک ماہ تک کی مدت کے لیے کرفیو کا حکم دیا۔

اسرائیل میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 5723 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد ملک میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسرائیل میں کرونا کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ جاری

قابض صہیونی ریاست میں کرونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے کیسز میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مزید 8 ہزار کے قریب کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

غزہ میں کرونا کے 95 مریضوں کی تصدیق

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے مطابق کرونا کے مزید 95 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیل میں کرونا وائرس کے نئے ریکارڈ کیسز کی تصدیق

اسرائیلی ریاست میں کرونا وائرس کے نئے اور غیرمسبوق کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ لاک ڈائون کے باوجود گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 6808 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

غزہ میں کرونا کے مزید 73 کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے علاقے میں کرونا کے 73 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد غزہ میں متاثرہ شہریوں ‌کی تعداد 2518 ہوگئی ہے۔

کرونا وائرس کی وجہ سے غزہ کے دو اضلاع میں سخت لاک ڈائون

فلسطینی وزارت داخلہ کے مطابق غزہ کی پٹی کےعلاقے میں کرونا وبا کی وجہ سے دو اضلاع شمالی اور وسطی میں سخت ترین لاک ڈائون کیا گیا ہے۔

کرونا کی وجہ سے لبنان میں‌ مکمل لاک ڈائون کی تجویز

لبنان میں ‌کرونا کی وبا میں تیزی کے بعد حکومت نے ملک بھر میں مکمل لاک ڈائون پر غور شروع کیا ہے۔