پنج شنبه 08/می/2025

کرونا وائرس

غزہ میں کرونا کے 185 نئے مریضوں کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران 2159 مشتبہ کرونا مریضوں کا معاینہ کیا گیا تھا جن میں سے 185 کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔

اسرائیل میں کرونا سے مزید 18 اموات، 844 نئے کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 18 مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 844 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

غزہ میں کرونا کے مزید 178 مریضوں کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا کے مزید 178 مریض سامنے آئے ہیں جب کہ گذشتہ روز ایک مریض چل بسا۔

حماس کے سینیر رہ نما موسیٰ‌ابو مرزوق کرونا کا شکار

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رہ نما اور جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

غزہ میں 24 گھٹنوں کے دوران کرونا کے 200 کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کی وبا سے متاثر 200 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیل میں کرونا سے مزید 55 اموات، 780 نئے کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کی وبا سے مزید 55 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 780 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

کرونا کے باعث غیر ملکی یہودیوں کی آباد کاری مہم ٹھنڈی پڑ گئی

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال کرونا کی وبا نے دنیا بھر سے یہودیوں کو فلسطین میں لا کرآباد کرنے کی اسرائیلی مہم بھی ٹھنڈی رہی۔ رواں سال جنوری سے اب تک بیرون ملک سے 13 ہزار یہودیوں کو فلسطین میں لا کربسایا گیا جب کہ گذشتہ برس اس عرصے کے دوران 24 ہزار یہودیوں کو بیرون ملک سے اسرائیل لایا گیا تھا۔

اسرائیل میں کرونا سے ریکارڈ ہلاکتیں، 559 نئے کیسز میں کمی

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کی وباسے مزید 78 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اس دوران مزید 559 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

غزہ میں کرونا کیسز میں تیزی، ایک دن میں 156 نئے کیسز کی تصدیق

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے نئے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بیرون ملک کرونا سے 273 فلسطینی جاں‌بحق،6584 کیسز

فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے جارہ کردہ ایک بیان میں‌بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک مجموعی طور پر کرونا سے اب تک 273 فلسطینی جاں ‌بحق ہوئے ہیں جب کہ 6584 افراد متاثر ہوئے ہیں۔