جمعه 09/می/2025

کرونا وائرس

اسرائیل میں‌کرونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیلی ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے کل لیے گئے ٹسیٹوں میں 3 اعشاریہ 9 فی صد کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔ یہ نتیجہ ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

کرونا وائرس: فلسطین میں ایک روز میں 17 اموات، دو ہزار نئے مریض

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ روز مرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 17 مریض وفات پاگئے جب کہ 1968 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 1956 مریض صحت یاب ہوئے۔

فلسطین میں کرونا سے مزید 16 اموات، 2188 نئے کیسز کا اندراج

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کل بدھ کے روز فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 16 مریض دم توڑ گئے جب کہ 2188 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران مجموعی طور پر 9 ہزار 567 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے۔

غزہ میں مزید 9 اموات، 815 نئے کرونا کیسز

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق کل منگل کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا سے مزید 9 اموات رجسٹرڈ کی گئیں جب کہ 815 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

فلسطین میں‌کرونا سے مزید 9 اموات، دو ہزار نئے کیسز

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 9 مریض دم توڑگئے جب کہ 1936 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی اور 719 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

کرونا کی وبا اور اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل اردنیوں کے مصائب

اسرائیلی زندانوں‌ میں پابند سلاسل فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں اردنی شہری بھی شامل ہیں۔ کرونا کی وبا نے اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل اردنی اسیران کی مشکلات اور مصائب دو چند ہوگئی ہیں۔

سوڈان کی امہ پارٹی کے سربراہ امارات میں کرونا کے باعث دم توڑ گئے

سوڈان کے سابق وزیراعظم اور امہ پارٹی کے صدر صادق المہدی جمعرات کی رات متحدہ عرب امارات کے ایک اسپتال میں کرونا کے علاج کے دوران 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اسرائیل میں کرونا سے مزید 11 ہلاکتیں، 832 نئے کیسز

اسرائیلی ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 11 مریض ہلاک ہوئے جب کہ 832 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

کرونا کی آڑ میں نیتن یاھو کا غزہ اور غرب اردن کی سرحد سیل کرنے کا حکم

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کرونا وبا کی آڑ میں غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے درمیان تمام سرحدی گذرگاہوں کو سیل کرنے اور مصر کے ساتھ 'طابا' گذرگاہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔

امریکی دوا ساز کمپنی کا 95 فی صد موثر کرونا ویکسین تیار کرنے کا اعلان

امریکا کی فارما سوٹیکل کمپنی "موڈرنا" نے کہا ہے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اس کی ویکسین تقریبا 95 فیصد مؤثر ہے۔