جمعه 09/می/2025

کرونا وائرس

فلسطین میں کرونا سے 33 اموات، 1845 نئے کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 33 مریض دم توڑ گئے جب کہ 1845 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔

آنکھوں میں ظاہر ہونے والی تین نشانیاں کرونا کی علامت ہوسکتی ہیں:ماہرین

ایک حالیہ تحقیق میں پتا چلا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی آنکھوں میں 3 علامات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اگر یہ علامتی ظاہر ہوں تو "کوویڈ ۔19" کا خدشہ ہوسکتا ہے۔

دنیا بھر میں‌کرونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 72 ملین سے تجاوز کرگئی

دنیا بھر میں کرونا کی وبا میں تیزی کے ساتھ اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ کرونا کی وبا پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ' ورلڈ میٹر' کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر پوری دنیا میں 7 کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 884 افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ امریکا میں کرونا سے 3 لاکھ ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ بھارت میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچی ہے۔

حلوانی:میں اسرائیلی پولیس کی لاپرواہی کی وجہ سےمیں کوروناسے متاثر ہوءی

مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن ھنادی حلوانی نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی پولیس کی طرف سے جان بوجھ کر لاپرواہی برتنے کے سبب وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئیں۔

اسرائیل میں کرونا کے مزید دو ہزار کیسز، مزید دو مریض ہلاک

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید دو مریض دم توڑ گئے جب کہ 1828 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

ممتاز فلسطینی دانشور فرج عبدالحسیب کا کرونا سے انتقال

گذشتہ روز فلسطین کے ممتاز دانشور اور کالم نگار فرج عبدالحسیب کرونا کے باعث دم توڑ گئے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فرج عبدالحسیب غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے کفر مالک کے رہائشی تھے اور گذشتہ کچھ روز سے کرونا کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

یورپی یونین کا غزہ کے علاقے میں کرونا ویکسین فراہم کرنے کا وعدہ

فلسطینی علاقوں میں یورپی یونین کے نمائندے سوین کوہن وان برگڈورف نے غزہ میں خاص طور پر طبی سہولیات کے لیے کام کرنے والے افراد کے لیے کرونا ویکسین پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔

اسرائیل میں کرونا کیسز دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کل منگل کے روز اسرائیل میں کرونا کے مزید 7 مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 1837 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک روز میں کرونا کے نئے کیسز دو ماہ کی بلند ترین سطح‌ پر پہنچ گئے ہیں۔

فلسطینی نائب اسپیکر پارلیمان احمد بحر کی اہلیہ کرونا سے انتقال کر گئیں

گذشتہ روز فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر کی اہلیہ کرونا کا شکار ہونے کے بعد انتقال کرگئیں۔

کرونا کے باعث غربت کا شکار فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافہ

لبنان میں 17 اکتوبر 2019ء کو ایک ایسے وقت میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے بیروت سرکار پہلے بدامنی کے ساتھ ساتھ معاشی بحران کا شکار ہو گئے۔ رواں 2020ء میں مارچ میں لبنان میں کرونا کی وبا کا آغاز ہوا اور ملک میں بڑے پیمانے پر وبا پھیل گئی۔