غزہ میں زرعی فارمز بحالی پروگرام، چار سو ایکڑ رقبے پر فصلوں کی کاشت
منگل-30-جولائی-2024
اردن میں قائم عرب سوسائٹی فار دی کنزرویشن آف نیچر نے کہا ہےکہ اس نے غزہ کے کسانوں کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی کی زرعی اراضی کی تقریباً 400 دونم (ایک دونم ایک ہزار مربع میٹر کے برابر ہے) رقبے پر پھیلے فارمز کی بحالی اور ان پر کاشت کاری کے لیے پنیری لگانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔