جمعه 02/می/2025

ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ کے ‘اعلان القدس’ کے 100 دن بعد بھی فلسطینیوں‌ کا غصہ ٹھنڈہ نہ ہوا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے اعلان کے بعد فلسطینی قوم مسلسل سراپا احتجاج ہے۔ ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد بھی فلسطینی قوم کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف غم وغصہ ٹھنڈا نہیں ہوا ہے۔

صدی کی ڈیل کا امن منصوبہ’حد درجہ مفصل’ ہو گا: امریکا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جیسن گرین بیلٹ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مجوزہ امن منصوبہ'صدی کی ڈیل' حد درجہ مفصل ہوگا۔

ٹرمپ کا چین کے ساتھ تجارتی جنگ بندی میں توسیع کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک چین سے 200 ارب ڈالر مالیت کی درآمدات پر مقررہ کسٹم ڈیوٹی کو ملتوی کر دے گا۔ ٹرمپ کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی مذاکرات میں "بڑی پیش رفت" کے بعد کیا گیا ہے۔ چینی خبر رساں ایجنسی "Xinhua" کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان "متعین معاملات" میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ان میں ٹکنالوجی کی منتقلی، انٹلکچوئل پراپرٹی کا تحفظ، کسٹم ڈیوٹی سے غیر متعلقہ تجارتی رکاوٹیں، سروسز اور ایگری کلچر سیکٹرز اور کرنسیوں کے تبادلے کے نرخ شامل ہیں۔

غرب اردن میں اسرائیل مخالف مظاہروں میں ٹرمپ کے پتلے نذرآتش

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں قبلہ اول کے دفاع اور اسرائیلی ریاست کے مظالم کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے نذرآتش کیے۔ دوسری جانب قابض فوج نے غرب اردن میں نکالی جانے والی ریلیوں پر صہیونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

امریکی صدر کی روزانہ مصروفیات کا شیڈول لیک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روزانہ کی مصروفیات پر مشتمل شیڈول لیک ہونے پر حکومت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

نیتن یاھو امریکی صدر ٹرمپ کی بیساکھیوں پر انتخابات جیتنے کے لیے کوشاں

اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات سر پر ہیں اور دوسری طرف صہیونی سیاسی جماعتوں نے پوری شدو مد کے ساتھ انتخابی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل کی دائیں بازو کی شدت پسند مذہبی جماعتوں کو خدشہ ہے کہ وہ آنے والے انتخابات میں مطلوبہ کامیابی حاصل نہیں کرسکتے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپنی انتخابی مہم کو موثر اور کامیاب بنانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمود عباس کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا فراڈ کیا؟

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چار بار ملاقات کی۔ صدر عباس کے ساتھ ان کی آخری ملاقات نیویارک میں 2017ء کو ہوئی جس میں امریکی صدر نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کو یقینی بنائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ "CNN” کے مقابلے پر اتر آئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز پیش کی ہے کہ کیبل نیوز نیٹ ورک "CNN" چینل کے بدلے ایک نیا نیوز نیٹ ورک قائم کیا جانا چاہیے جس کا مقصد بیرون ملک دنیا بھر کے ناظرین کے سامنے امریکا کی خبروں اور واقعات کو مناسب صورت میں پیش کرنا ہو۔

ٹرمپ خاشقجی کے قاتلوں کو تحفظ دے رہے ہیں: امریکی سینٹر

امریکی کانگریس میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے میں سعودی عرب کا ساتھ دینے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھرسخت تنقید کا سامنا ہے۔ کانگریس کے ایک سرکردہ رکن اور ڈیموکریٹس رہ نما جاک ریڈ نے الزام عاید کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خاشقجی کے اصل قاتلوں کو بچانے اور انہیں تحفظ دلانے کے لیے کوشاں ہیں۔

سعودی عرب نہ ہوتا تو اسرائیل بھی نہ ہوتا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بغیر اسرائیل کا وجود ممکن نہیں تھا۔ اگر سعودی عرب تعاون نہ کرتا تو اسرائیل بہت بڑی مصیبت میں ہوتا۔