دوشنبه 20/ژانویه/2025

پٹرول بم حملے

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں کے اندر 18 مزاحمتی حملے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔ "طوفان الاقصیٰ " جنگ کے ایک حصے کے طور پر اور مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج اور آباد کاروں کی دہشت گردی کے خلاف 18 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔

غرب اردن: فلسطینیوں کے یہودی آباد کاروں پرپٹرول بم حملے

اتوار کی شام مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے یہودی آباد کاروں پرپتھراؤ کیا اور ان پر پٹرول بم حملے کیے جس کے نتیجے میں آباد کاروں کی بسوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں میں فائرنگ سمیت 12 مقامات پر تصادم

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں نے قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف 12 مقامات پر مزاحمت کی۔ فلسطینی شہریوں کی طرف سے قابض دشمن کی املاک کو آگ لگائی گئی اوران پر پٹرول بم پھینکے گئے۔

یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پرسنگ باری اور پٹرول بموں سے حملے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرقلقیلیہ میں فلسطینی شہریوں نے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو سنگ باری اور پٹرول بموں سے نشانہ بنایا۔

فلسطینیوں کے مغربی کنارے میں آباد کاروں پر پٹرول بموں سے حملے

فلسطینی شہریوں نے کل منگل کومقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر پٹرول بم پھینکے۔ ان گاڑیوں کو بیت المقدس غرب اردن کے کے درمیان سڑکوں کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

غرب اردن میں یہودی آباد کاروں پر پٹرول بموں سے حملہ

غرب اردن کے شہراریحا میں فلسطینیوں نے یہود آباد کاروں پرسنگ باری کی۔ جس کے نتیجے میں ایک آباد کار زخمی ہوگیا۔ادھرالخلیل شہر میں ہفتے کی شام شمال میں فلسطینی نوجوانوں نے آباد کاروں کی گاڑیوں کو پٹرول بموں سے نشانہ بنایا گیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجی چوکی پر پٹرول بموں سے حملہ

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی ایک چوکی پر پٹرول بم سے حملہ کرنے کے بعد بہ حفاظت فرار ہوگئے۔

یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر فلسطینی نوجوانوں کے پٹرول بموں سے حملے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینیی شہریوں نے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی اور ان پر پٹرول بموں سے حملے جس کے نتیجے میں یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔