جمعه 17/ژانویه/2025

پاکستان

پاکستان کا فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے جائز جدوجہد کی پر عزم طریقے سے حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کو فوری طور پر روکنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرے،غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی جائے۔

حماس کی پاکستان میں کوئٹہ ٹرین اسٹیشن پر "دہشت گردانہ حملے” کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے ایک ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے "دہشت گردانہ حملے" اور اس کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کی مذمت کی ہے۔

غزہ میں نسل کشی ناقابل قبول ہے: وزیر اعظم پاکستان

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے غزہ میں جاری جارحیت کو ایک ناقابلِ قبول المیہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان کی غرب اردن میں اسرائیلی حملوں، غزہ کی مساجد پر بمباری کی مذمت

پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے جاری آپریشن پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اسرائیل کے خلاف فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فضل الرحمان کی شہید اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ سے قطر میں ملاقات

پاکستان کی سرکردہ دینی سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ فضل الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں اور شہید اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں۔

فلسطینیوں سے یکجہتی کے لئے پاکستان میں جمعہ کو یوم سوگ منانے کا اعلان

پاکستان نے فلسطینی بہن بھائیوں سے یکجہتی اور اسرائیلی وحشت کی دوٹوک مذمت کے طور پر کل دو اگست کو پاکستان بھر میں یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا۔ اس امر کا فیصلہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے بڑھتے ہوئے مظالم پرحکومت اور اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں: پاکستان

پولٹ بیورو حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت پر پاکستان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے ’’کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔‘‘

پاکستان کی دینی سیاسی جماعتوں کا ہینہ کی شہادت پر اظہار افسوس

فلسطینی مزاحمتی تحریک ’’حماس‘‘کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تہران میں اسرائیل کے ہاتھوں شہید کیے جانے کے واقعے کی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کا خانیونس میں اسرائیلی کارروائی پر مذمتی بیان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فلسطین کے علاقے خان یونس میں جاری اسرائیلی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت اور گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ’’کہ عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ کرتے ہوئے اسے انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔‘‘

پاکستانی کابینہ کا اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مظلوم فلسطینی بھائیوں بہنوں اور بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی ظلم وجبر کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔