
’امریکی نگرانی میں فلسطین۔ اسرائیل مذاکرات کا ڈھونگ قبول نہیں‘
منگل-30-مئی-2017
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امریکی نگرانی میں نام نہاد امن بات چیت کی بحالی کی کوششوں کو مسترد کردیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ امریکی سرپرستی میں صہیونی ریاست سے کسی بھی قسم کی بات چیت وقت کاضیاع اور فلسطینی قوم کے حقوق کا تصفیہ تصور کیا جائے گا۔