چهارشنبه 30/آوریل/2025

ٹرمپ

نسل پرستانہ ’ٹویٹس‘ پر مسلمانوں کی دل آزاری پرٹرمپ معذرت کے لیے تیار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ کےدائیں بازو کے شدت پسند گروپ نے ان کی مسلمان مخالف فوٹیج دوبارہ نشر کی تھیں۔مسلمان مخالف ان ویڈیوز سے ان کا مقصد برطانیہ کی دل آزاری یا مسلمانوں کی آزاری نہیں تھی۔

’ایٹمی بٹن‘ والا ’ٹرمپ مارکہ ‘ جوتا فلسطین میں مقبول!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کے خلاف فلسطینی قوم کی جانب سے احتجاج اور روایتی انداز میں اس کی مخالفت جاری رکھی ہوئی ہے، مگر ایک فلسطینی شہری نے غیر روایتی انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

’فائر ایند فیوری‘ کا مصنف فاتر العقل ہے:ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ امریکی انتظامیہ کے بارے میں سنسنی خیر انکشافات کرنے والی کتاب "Fire and Fury" کے مصنف پر اپنا بھرپور غصّہ اُتارا ہے۔ ٹرمپ نے اتوار کی شب کیے جانے والی ٹوئیٹ میں کتاب کے مصنف امریکی صحافی اور کالم نگار مائیکل وولف کو ذہنی طور پر ایسا دیوانہ قرار دیا جس نے دانستہ طور پر ایسی معلومات پھیلائیں جن کے درست نہ ہونے کا خود اُسے بھی علم تھا۔

’54 ممالک کا ٹرمپ سے لایعنی گفتگو پرمعافی مانگنے کا مطالبہ‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بعض ممالک کو گھٹیا قرار دیے جانے کے بعد کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ افریقا کے 54 ملکوں نے مشترکہ طور پر صدر ٹرمپ کے بیان کو ’لایعنی‘ قرار دے کر ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ مصر کو اور مغربی کنارا اردن کے حوالے کرنے کا امریکی منصوبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں متنازع کتاب کے منصف نے اپنی کتاب میں صدر ٹرمپ سے متعلق لرزہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ وہ لکھتےہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین ، اسرائیل تنازع کے حل کے حوالے سے چونکا دینے والا منصوبہ سامنے لانےوالے ہیں۔

امریکی سفارت خانہ اسی سال القدس منتقل ہوگا:ٹرمپ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال ہی کے دوران امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عاید کیا ہے۔ امریکی صدر نے پاکستان کو دھوکے بازملک قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ ڈیڑھ دہائی میں اربوں ڈالر کی امداد لینے کے باوجود پاکستان نے امریکا کو سوائے جھوٹ اور دھوکے کے کچھ نہیں دیا ہے۔

امریکا ڈالروں کےعوض عالمی ضمیر خریدنا چاہتا ہے:ایردوآن

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا انصاف نہیں بلکہ ظلم کا حامی اور طرف دار ہے۔ موجودہ امریکی حکومت دنیا کو ڈالروں پر بلیک میل کررہی ہے اور ڈالروں کے عوض عالمی ضمیرکا سودا کرنا چاہتی ہے۔

القدس کے حوالے سے ٹرمپ کے اعلان پرافریقی یونین کی شدید تنقید

افریقی اتحاد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

القدس اسرائیل کو دے کرامریکا نے خطے کی سلامتی داؤ پرلگا دی:مصر

سلامتی کونسل میں مصر کے مندوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کے حوالے کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ مصری مندوب عمرو ابو العطاء کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے القدس کے بارے میں متنازع فیصلہ کرکے خطے کی سلامتی داؤ پر لگا دی ہے۔