جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاہو

امارات سے ڈیل میں ابو ظبی کو’ایف 35′ جنگی طیارے فروخت کرنا شامل نہیں

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ معمول پر لانے کے معادے میں ابو ظبی کو امریکا کے ایف 35 (اسٹیلتھ) طیارے فروخت کرنے کی کوئی شرط شامل نہیں۔

نیتن یاھو نے امارات سے جھوٹ بولا، غرب اردن پر قبضے پر اصرار

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی جھوٹ بول کر دوستی کی اور فلسطینی علاقے مقبوضہ مغربی کنارے پر خود مختاری سے متعلق امارات کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ جون 1967ء کی سرحدوں سے پہلے والی پوزیشن پرواپسی کے بغیر دوستی کے لیے تیار ہیں۔

نیتن یاھو کا ایک اور اسکینڈل، جرمن آبدوزیں مصر کو فروخت کرڈالیں

قومی خزانے کی لوٹ مار اور امانت میں خیانت کے ارتکاب پر کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا ایک نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار 'یدیعوت احرونوت' نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو جرمنی سے خرید کی گئی جدید آبدوزیں زیادہ قیمت ملنے پر مصر کو فروخت کی ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل کے سیاسی اور عسکری حلقوں‌نے جرمنی آبدوزیں مصر کو فروخت کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

نیتن یاھو سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے استعفے کے مطالبے پرمبنی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں، تل ابیب او رقیساریہ میں ہزاروں افراد نے نیتن یاھو کے استعفے کے لیے جلوس نکالے۔

‘نیتن یاھو کے استعفے کے لیے احتجاج خانہ جنگی کا موجب بن سکتا ہے’

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرپشن کے مقدمات پر ان کے خلاف ہونے والا احتجاج خانہ جنگی کا موجب بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے شدت پسندوں کی طرف سے نیتن یاھو کے استعفے کے لیے تحریک کو تشدد کی راہ پر نہیں ‌موڑنا چاہیے۔

نیتن یاھو کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر انتہا پسند صہیونیوں‌کا حملہ

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرپشن کے خلاف اور نیتن یاھو کے استعفے کے لیے احتجاج کرنے والوں پر انتہا پسند صہیونیوں‌ نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی وزیراعظم اوراس کے خاندان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاھو کے خلاف ملک بھر میں‌ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد داخلی سلامتی کے ادارے 'شاباک' نے نیتن یاھو اور ان کے خاندان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

اسرائیل میں مظاہرے، کیا نیتن یاھو کا سیاسی دھڑن تختنے ہونے والا ہے؟

بنجمن نیتن یاھو کئی سال سے اسرائیل میں تواتر کے ساتھ وزارت عظمیٰ کے عہدے فائز چلا آ رہا ہے۔ نیتن یاھو نے اپنےاقتدار کو مضبوط بنانےکے لیے دوسری ہم خیال سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا اتحادی بنایا۔ مگر اس وقت کرونا کے بجران سے نمٹنے میں ناکامی اور کرپشن کیسز کی وجہ سے نیتن یاھو کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ اس احتجاج نے نیتن یاھو کا سیاسی مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر لوگ سڑکوں پرنکل کرنیتن یاھو کے خلاف احتجاج کرتے اور ان سے استعفا مانگتےہیں۔

بنجمن نیتن یاھو کے کرپشن کیسز کی 6دسمبر سے سماعت، پیشی لازمی قرار

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف اسرائیل کی مرکزی عدالت میں دائر کردہ کرپشن کیسز سے متعلق درخٰواستوں کی تیسری سماعت 6دسمبر کو ہوگی جس میں وزیراعظم کی عدالت میں‌حاضری سے استثنیٰ ختم کرتے ہوئے انہیں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیتن یاھو کے استعفے کے لیے شہر شہر مظاہرے، ہزاروں اسرائیلیوں کی شرکت

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی خراب کار کردگی کی وجہ سے صہیونی ریاست کے عوام سخت نالاں ہیں اور انہوں نے ملک گیر احتجاج شروع کیا ہے۔