جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاہو

نیتن یاہو کی مغربی کنارے میں 5400 گھروں کی تعمیر کی منظوری

عبرانی اخبار اسرائیل ھیوم کے مطابق مغربی کنارے میں 5،400 آبادکار یونٹوں کی تعمیر کی منظوری کے لئے نام نہاد اسرائیلی سپریم کونسل برائے منصوبہ بندی و عمارت کا اجلاس اگلے اتوار کو ہوگا۔

اسرائیل میں مظاہرے روکنے کے لیے قانون منظور

اسرائیلی ریاست کی پارلیمنٹ نے کل کو ایک ترمیم بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت حکومت اور وزیراعظم کو کرونا وبا کی وجہ سے عاید کی گئی پابندیوں اور ہنگامی حالت کے دوران احتجاجی مظاہرے روکنے یا انہیں محدود کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

اسرائیل میں نیتن یاھو کے خلاف مظاہرے روکنے کے لیے قانون سازی

اسرائیلی ریاست کی دستور ساز کمیٹی نے منگل کے روز ایک نئے مسودہ قانون پر غور شروع کیا ہے۔ مسودہ قانون دراصل ایک ترمیمی بل ہے جس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو کرونا کی وبا کے دوران مظاہرے روکنے کے لیے وسیع تر اختیارات دیے گئے ہیں۔

مغربی کنارے میں آبادکاروں کے 5000 گھروں کی تعمیر کی منظوری

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ہزاروں آبادکار گھروں کی تعمیر کی منظوری دے۔

نیتن یاھو کا غرب اردن میں یہودیوں کے لیے 5 ہزار مکانوں کی تعمیر کا حکم

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے صہیونی ریاست کی پلاننگ و ہائوسنگ کمیٹی کو غرب اردن میں یہودیوں ‌کی آباد کاری کے لیے مزید 5 ہزار گھروں کی تعمیر کی ہدایت کی ہے۔

القدس کو نیتن یاھو جیسا مجرم نہیں صلاح الدین ایوبی جیسا فاتح چاہیے

مقبوضہ بیت المقدس میں بین الاقوامی امن وانصاف کمیٹی کے چیئرمین اور سرکردہ عیسائی پادری مانویل مسلم نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے دروازے صرف صلاح الدین ایوبی جیسے ہیروز کے لیے کھولے جاسکتے ہیں، بنجمن نیتن یاھو جیسے مجرموں کےلیے نہیں۔

اسرائیلی وزیرکانیتن یاھو کے امارات اوردیگر عرب ممالک کے دورے کا انکشاف

اسرائیلی انٹلی جنس کے وزیر ایلی کوہن نے منگل کے روز کہا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے 2018 میں ابو ظبی کے دورے کے علاوہ دوسرے عرب ممالک کا بھی دورہ کیا تھا۔ اندازہ لگایا ہے کہ ایک اور خلیجی ریاست اور ایک افریقی ملک اسرائیلی-متحدہ عرب امارات اتحاد میں شامل ہوگا اور تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کرے گا۔

امریکاوعرب ملک تعاون نہ کرتے تو فلسطینی ہمیں بے دخل کردیتے:نیتن یاھو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امارات کے ساتھ معاہدے پر ہم سب بہت خوش ہیں۔ اس پیش رفت سےمشرق وسطی میں سیاحت اور تجارت کے راستے کھل گئے ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کا دائرہ بھی مزید وسیع ہوگا۔

بیت المقدس میں ہزراوں افراد کا اسرائیلی وزیراعظم کےاستعفے کےلیے مظاہرہ

گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی عہدے سے برطرفی کے لیے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نیتن یاھو کے خلاف عاید کرپشن کے تین کیسز میں ان کے ٹرائل کا بھی مطالبہ کیا اور لوٹی گئی قومی دولت قومی خزانے میں جمع کرانے اور نیتن یاھو کو کرپشن کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

نیتن یاھو کی فلسطینی قیادت کی ٹارگٹ کلنگ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے دھمکی دی ہے کہ صہیونی حکومت غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزحمت 'حماس' اور اسلامی جہاد کی قیادت کی ٹارگٹ کلنگ دوبارہ شروع کرنے کی پالیسی پر غور کررہی ہے۔