جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاہو

مغوی فوجیوں کی بازیابی کے لیے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے:یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے لیے اعلانیہ اور غیراعلانیہ ہرسطح پرکوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات

آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اپنے دورہ یورپ کے دوران امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کریں گے۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے نیتن یاھو پر کرپشن الزامات کی خفیہ تحقیقات

اسرائیلی کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ حال ہی میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر کرپشن کے الزامات کے بعد پولیس نے خفیہ طور پر ان الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ان کی تفصیلات منظرعام پرنہیں لائی جا رہی ہیں۔

تل ابیب حملے سے اسرائیلی سیخ پا، نیتن یاھو کی انتقام لینے کی دھمکیاں

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں بدھ کے روز فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں چار یہودیوں کی ہلاکت کے واقعے نے صہیونی ریاست کی لیڈر شپ کوآگ بگولا کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے دھمکی دی ہے کہ وہ تل ابیب میں حملہ کرنے والوں اور اس کے حامیوں کو سبق سکھائیں گے۔

نیتن یاھو کی اہلیہ کے خلاف فرد جرم عاید کرنے کی سفارش

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے بھاری رقوم حاصل کرنے کے الزام میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی اہلیہ سارہ نیتن یاھو اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایوان صدر عزرا سایدوو کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے عدالت میں نیتن یاھو کی اہلیہ کے خلاف فرد جرم عاید کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

کرپشن الزامات، نیتن یاھو کے گرد تحقیقات کا گھیرا تنگ ہونے لگا

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے مبینہ بدعنوانی کی خبریں سامنے آنے کے بعد عدالتوں اور تحقیقاتی اداروں نے ان کے خلاف تحقیقات کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ جلد ہی وزیراعظم کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کیا جانے والا ہے۔

اسرائیل: اپوزیشن نے لائبرمین، نیتن یاھو اتحاد ناکام بنانے کی ٹھان لی

اسرائیلی پارلیمنٹ میں شامل ہیں شدت پسند مذہبی سیاسی جماعت ’’جیوش ہوم‘‘ کے سربراہ نے آوی گیڈور لائبرمین کی جماعت ’اسرائیل بیتنا‘ کو صہیونی کابینہ میں شامل کیے جانے پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ نیتن یاھو اور لائبرمین کے اتحاد کو جلد پارہ پارہ کردیں گے۔

نیتن یاھو بیرون ملک دوروں میں ذاتی مقاصد کے لیے رقوم بٹورتے رہے: رپورٹ

اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا ماضی اور حال کرپشن اور مالی بدعنوانی سے آلودہ ہے اور وہ ماضی میں بیرون ملک دوروں کے دوران ذاتی مقاصد کے لیے رقوم بٹورتے رہے ہیں۔

لائبرمین کو ساتھ ملانے کے باوجود نیتن یاھو کا امن بات چیت کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپنی دوغلی پالیسی کا عملاً اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے ساتھ نام نہاد امن بات چیت جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب امن مذاکرات کے دشمن آوی گیڈور لائبرمین کو اسرائیل کا وزیردفاع مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیتن یاھو سے صلح کے بعد لائبرمین اسرائیلی وزیردفاع مقرر

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور انتہا پسند یہودی لیڈر آوی گیڈور لائبرمین کے درمیان صلح ہو گئی ہے جس کے بعد لائبرمین کو موشے یعلون کی جگہ وزیردفاع کا قلم دان سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔