چهارشنبه 30/آوریل/2025

نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم اور صدر مصری سفیر کے مہمان خصوصی!

اسرائیل میں متعین مصری سفیر نے ہرٹزیلیا کے مقام پر واقع اپنی رہائش گاہ پر ہونے والی ایک تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور صدر روف ریویلین کو خصوصی دعوت پر شریک کیا۔

نیتن یاھو کا مقرب اخبار اسرائیل کا مقبول ترین روزنامہ

اسرائیلی حکومت اور انتہا پسند مذہبی حلقوں کے اخبارات کو بائیں بازو کے ترجمان اخبارات کی نسبت زیادہ پذیرائی اور عوامی مقبولیت حاصل رہتی ہے۔ حال ہی میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ایک دوست کا اخبار’’اسرائیل الیوم‘‘ ملک کے تمام اخبارات میں سب سے زیادہ فروخت ہوتا اور پڑھا جاتا ہے۔

اسرائیل کا غزہ میں بندرگاہ کے قیام کی مشروط اجازت دینے پر غور

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے غزہ کی پٹی میں ایک بین الاقوامی بندرگاہ کے قیام کے حوالے سے غور شروع کیا ہے تاہم غزہ میں بندرگاہ کا کنٹرول اسرائیل کے پاس ہو گا تاکہ غزہ کی پٹی میں مزاحمتی تنظیمیں اور حماس بندرگاہ کو اپنے عسکری مقاصد کے لیے استعمال نہ کر سکیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نیتن یاھو کی غیرجمہوری پالیسیوں پر برس پڑے

اسرائیلی حکومت کی غیرجمہوری پالیسیوں نے صہیونی ریاست کے ابلاغی ادارے بھی سخت نالاں ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل سے نشریات پیش کرنے والے دو اہم ترین ٹی وی چینلوں’ ٹی وی 2‘ اور ’ٹی وی10‘ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عاید کیا ہے کہ حکومت ذرائع ابلاغ کے اداروں کی آزادی سلب کرنے اور ان کا گلا گھونٹنے کی سازش کررہی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے ذرائع ابلاغ کے اداروں کی طرف سے عاید الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے ابلاغی اداروں اور صحافیوں پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔اسرائیل کے عبرانی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دو سرکردہ ٹی وی چینلوں ٹی وی 2 اور ٹی وی 10 نے نیتن یاھو کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ ٹی وی چینلوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ برسراقتدار قیادت ذرائع ابلاغ کو اپنے تابع رکھنا چاہتی ہے جس کے باعث ادارے سخت دباؤ میں ہیں۔عبرانی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ٹی وی چینلوں کی جانب سے اسرائیلی حکومت

نیتن یاھو خاندان کے مشکوک ذرائع سے دولت جمع کرنے کے الزامات کی تحقیقات

اسرائیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے خاندان کے دیگر افراد بیرون ملک سے مشکوک طور پر رقوم اور گراں قیمت تحائف وصول کرتے رہے ہیں۔ پولیس نے ان شبہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

عرب ممالک سے تعلقات ایک نئے انقلاب کا نقطہ آغاز ہے: نیتن یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پڑوسی عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا باب کھل رہا ہے جو دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ایک نئے انقلاب کا نقطہ آغاز ہو گا۔

نیتن یاھو کا سابق پرنسپل سیکرٹری گرفتار

اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے سابق پرنسپل سیکرٹری ’آری ھارو‘ کو اسپین سے واپسی پر ’بن گوریون‘ ہوائی اڈے پر جہاز سے اترتے ہی حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

صہیونی ریاست کی نظریں افریقی ممالک پر کیوں مرکوز ہیں؟

حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے براعظم افریقا کے مختلف ممالک کا دورہ کیا۔ نیتن یاھو کے اس دورے کے درپردہ مقاصد کیا ہو سکتے ہیں؟ یہ سوال سب سے اہم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کے باعث عالمی تنہائی کا سامنا کر رہی ہے۔

نیتن یاہو: کینیا میں قاتلانہ حملے سے متعلق رپورٹس کی تردید

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے افریقی ملک کینیا میں خود پر قاتلانہ حملے سے متعلق رپورٹس کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ وہ ایسے کسی حملے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں۔

نیتن یاھو کے وی آئی پی دورہ افریقا پر 28 ملین شیکل کے اخراجات

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتین یاھو کل اتوار سے افریقی ملکوں کے طویل دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ اس دورے میں وزیراعظم کے قافلے میں چار طیارے اور فول پروف سیکیورٹی شامل ہے جب کہ اس دورے پر 28 ملین شیکل کے اخراجات ک تخمینہ لگایا گیا ہے۔