جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاہو

نیتن یاھو نے ممنوعہ سیکیورٹی راز پارٹی اجلاس میں فاش کر دیا

اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپنی پارٹی کے سیکڑوں ارکان کے ایک اجلاس کے دوران ایک ایسا سیکیورٹی راز لیک کر دیا جس کے نشر کیے جانے پر اسٹیٹ کنٹرولر کی طرف سے پابندی عاید کی گئی تھی۔

فلسطینیوں کو ’نسل کُش قوم‘ کہنے پر امریکا کی نیتن یاھو پر کڑی تنقید

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے فلسطینیوں کو یہودیوں کی نسل کش قوم قرار دینے پر امریکی حکومت کی طرف سے کڑی تنقید کی گئی ہے۔

ایہود باراک کی سیاست میں واپسی کے لیے اشتہاری مہم

اسرائیل میں چند ماہ قبل سیاست سے احتجاجا~ دستکش ہونے والے سابق وزیر دفاع ایہود باراک کے حامی ایک بار پھر میدان میں نکل آئے ہیں اور انہوں نے باراک کو سیاست میں حصہ لینے کے لیے ترغیب دینے کے لیے ایک نئی اشتہاری مہم شروع کی ہے۔

محمود عباس ملاقات کے لیے بے تاب، نیتن یاھو نے ملاقات موخر کردی

فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ کہیں اور کسی بھی جگہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے روس میں مجوزہ ملاقات ملتوی کردی ہے۔

اسرائیلی حکومت غزہ تک گیس کی سپلائی لائن بچھانے کے لیے تیار

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ ہالینڈ کے تعاون سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی تک گیس کی سپلائی لائن بچھانے کے لیے تیار ہیں۔

’بیت المقدس میں یہودی آباد کاری نیتن یاھو حکومت کی اولین ترجیح ہے‘

اسرائیلی حکومت کے ایک سینیر وزیر نے ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کے اٹوٹ انگ کا درجہ حاصل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری وزیراعظم نیتن یاھو کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اسرائیلی حکمراں اتحاد سنگین بحران سے دوچار، یاھو حکومت کو خطرات لاحق

اسرائیل میں مخلوط حکمراں اتحاد میں سامنے آنے والے تازہ اختلافات کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کا مستقبل خطرات سے دوچار ہو گیا ہے۔

نیتن یاھو کا حماس پر عالمی تنظیم کے فنڈز چوری کرنے کا بے بنیاد الزام

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس نے عالمی امدادی ادارےUNDP کے فنڈز قبضے میں لے کر جماعتی مقاصد کے لیے استعمال کیے ہیں۔

مغوی یہودی فوجیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاھو پر غفلت برتنے کا الزام

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مجاھدین کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کے اہل خانہ نے صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاھو نے ان کے بیٹوں کو آزاد کرانے کے لیے کچھ نہیں کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم اور صدر مصری سفیر کے مہمان خصوصی!

اسرائیل میں متعین مصری سفیر نے ہرٹزیلیا کے مقام پر واقع اپنی رہائش گاہ پر ہونے والی ایک تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور صدر روف ریویلین کو خصوصی دعوت پر شریک کیا۔