جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاہو

نیتن یاھو اپنی ہٹ دھرمی اور اکڑ پرقائم، سلامتی کونسل کی قرارداد مسترد

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ جمعہ کی شام سلامتی کونسل نے کثرت رائے سے یہودی بستیوں کے خلاف جو قرارداد منظورکی ہے وہ اسرائیل کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔

فرانسیسی صدر کی محمود عباس اور نیتن یاھو کو پیرس میں ملاقات کی دعوت

فرانس کے صدر فرانسو اولاند نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو جلد پیرس میں ملاقات کی دعوت دی ہے۔

نیتن یاھو کی طرح اس کا مجسمہ بھی نا منظور،’کنگ بی بی‘ گرا دیا گیا

صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں رابین اسکوائر میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا مجسمہ نصب کیے جانے کے کچھ ہی دیر اسرائیلیوں نے اسے گرادیا۔ اسرائیلی آرٹیسٹ کی جانب سے "King Bibi" کے نام سے تیار کیے جانے والے مجسمے کو اسرائیلی وزارت ثقافت نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نیتن یاھو کی معدے میں چھوٹی رسولی کی سرجری

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو معدے میں تکلیف کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے معدے سے ایک چھوٹی رسولی کی سرجری کی گئی ہے۔

فلسطین میں اذان پرپابندی کے قانون کے پیچھے نیتن یاھو کے بیٹے کا ہاتھ!

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نےانکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی کابینہ سے منظور کیے گئے متنازع قانون جس میں فلسطینی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے پر پابندی عاید کی گئی کے پیچھے وزیراعظم نیتن یاھو کے بیٹے کا ہاتھ ہے۔

روس غزہ میں یرغمال اسرائیلی فوجیوں کی رہائی میں مدد کو تیار ہے

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ روسی حکومت فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مجاھدین کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کو رہائی دلانے میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

’دیرینہ دوست‘ ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر نیتن یاھو کی مبارک باد

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد کا پیغام دیا ہے اور ساتھ ہی ٹرمپ کو صہیونی ریاست کا ’دیرینہ دوست‘ قرار دیتے ہوئے ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

’نیتن یاھو غزہ جنگ میں فلسطینی مجاھدین کے ہاتھوں شکست پر خفت سے دوچار‘

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء کے موسم گرما میں مسلط کی گئی جنگ کے بارے میں تیار کردہ رپورٹ شائع کرنے سے قبل اسٹیٹ کنٹرولر سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ’مجرمانہ شبہات‘ کی چھان بین کی سفارش

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی مبینہ کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کی نئے اندازمیں تحقیقات شروع کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہے۔ عبرانی اخبارات کے مطابق اسٹیٹ کنٹرولر نے مشیر قانون کو سفارش کی ہے کہ وہ وزیراعظم کے خلاف ’مجرمانہ نوعیت کے الزمات اور شبہات‘ کی چھان بین کے لیے اقدامات کریں۔

اسرائیل میں مخلوط حکومت کے لیے اپوزیشن سے مذاکرات میں پیش رفت

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ’’صہیونیت کیمپ‘‘ کے درمیان بات چیت نتیجہ خیز رہی ہے۔ فریقین نے مذاکرات میں کئی اہم امور پر اتفاق کیا ہے۔