پنج شنبه 01/می/2025

نیتن یاہو

قبل ازوقت انتخابات بھی نیتن یاھوکو بدعنوانی کے مقدمات سے نہیں بچا سکتے

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف کرپشن کے الزام میں جاری تحقیقات قبل از وقت انتخابات کی صورت میں بھی جاری رہیں گی۔

امریکا کے عالمی مذاکرات کی اسرائیلی وزیراعظم سے 5 گھنٹے طویل ملاقات

امریکا کے عالمی مذاکرات کار اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےخصوصی مندوب جیسون گریج بلاٹ نے اپنے دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیلی وزیراعظم سے پانچ گھنٹے طویل ملاقات کی ہے۔

نیتن یاھو علاقائی امن عمل سے دست بردار!

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے چھ ماہ قبل مصر میں امن کانفرنس کے انعقاد کی جو تجویز دی تھی اس سے دست بردار ہوگئے ہیں۔

سروے:63% یہودیوں نے نیتنیاھو کو غزہ جنگ میں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹیلی ویژن چینل 1 پر لیے گئے رائے عامہ کے ایک جائزے میں 63 فی صد رائے دہندگان نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء کی جنگ میں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

نیتن یاھواپنی توہین پرنہیں غزہ جنگ بارے رپورٹ پرتوجہ دیں:اسٹیٹ کنٹرولر

اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسٹیٹ کنٹرولر یوسف شابیرا نے سنہ 2014ء میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے حوالے سے وزیراعظم بنجن نیتن یاھو کی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رپورٹ کو اپنے حق میں توہین قرار دینے کے بجائے اس میں بیان کردہ حقائق پر توجہ دیں۔

غزہ میں عالمی امن فوج کی تعیناتی کی تجویز، نیتن یاھو مکر گئے

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ایک مقرب ذریعے نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں عالمی امن فوج کی تعیناتی کی کوئی تجویز پیش نہیں کی ہے۔

غزہ میں عالمی امن فوج تعینات کرنے کی اسرائیلی تجویز

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غزہ کی پٹی کے علاقے میں عالمی امن فوج کی تعیناتی کی تجویز پیش کی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے یہ تجویز پہلی بار سامنے آئی ہے۔

غزہ جنگ بارے رپورٹ شائع کرنے سے قبل اسرائیل بھرمیں ہائی الرٹ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر سنہ 2014ء کو مسلط کی گئی جنگ کے بارے میں اسرائیلی اسٹیٹ کنٹرولر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ منظرعام پر لانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دوسری جانب رپورٹ کے مندرجات کے افشاء سے قبل اسرائیل کے سیاسی اور سیکیورٹی حلقوں ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو وزارت مواصلات کا قلم چھوڑنے پرمجبور

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نے اپنے پاس رکھے وزارت مواصلات کا قلم دان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ چند روز میں وزیراعظم مواصلات کا قلم دان چھوڑ دیں گے۔

نیتن یاھو ’دو ریاستی حل‘ سے دست بردار، وزراء کو بھی ہدایت کر دی

اسرائیلی وزیراعظم کی آئندہ منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل اسرائیلی کابینہ کا آج اہم اجلاس جاری ہے جس میں نیتن یاھو۔ ٹرمپ ملاقات کے ایجنڈے کی تیاری پر غور کیا جا رہا ہے۔ ادھر دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے اپنے وزراء کو تنازع فلسطین کے حل کے لیے ’دو ریاستی حل‘ کی اصطلاح استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔