پنج شنبه 01/می/2025

نیتن یاہو

نیتن یاھو کا غزہ میں قید اسرائیلی فوجیوں کے زندہ ہونے کا اعتراف

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ضمنی طور پر اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاھدین کی تحویل میں موجود فوجی زندہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے فوجیوں کو ہرقیمت پر جلد از جلد رہا کرائیں گے۔

نیتن یاھونے غرب اردن میں نئی تعمیرات عارضی طور پرروک دیں

اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں سے غرب اردن میں قائم یہودی کالونیوں میں نئی تعمیرات کا عمل معطل ہے۔ یہ تعطل وزیراعظم نیتن یاھو کی خصوصی ہدایت کے بعد سامنے آیاہے جس میں انہوں نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ عارضی طورپر غرب اردن میں نئے تعمیراتی کی تفصیلات جاری کرنے اور نئی تعمیرات شروع کرنے سے روک دیں۔

نیتن یاھو کا غزہ میں یرغمال فوجیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کل جمعرات کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاھدین کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے فوجیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ عبرانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کی مغوی اسرائیلی فوجیوں کے اہل خانہ اور اقارب سے یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

میرا بیٹا زندہ اور حماس کی تحویل میں ہے: یرغمالی اسرائیلی کی والدہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء کو القسام بریگیڈ کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی ’شاؤل ارون‘ کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا بیٹا زندہ اور غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی تحویل میں ہے۔

پولیس نے اسرائیلی خاتون اول کے خلاف فرد جرم لگانے کی سفارش کر دی

اسرائیلی پولیس نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ سے سرکاری فنڈز میں مالی بے ضابطگیوں کے الزام پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

نیتن یاھو سے تحقیقات کے لیے تفتیشی عملے میں اضافہ

اسرائیل کے پبلک پراسیکیوٹر جنرل ’چائی نیٹزن‘ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف مبینہ بدعنوانی کے کیسز کی تحقیقات جلد از جلد نمٹانے کے لیے تفتیشی عملے میں اضافہ کردیا ہے۔

نیتن یاھو کے دفتر میں مشکوک پیکٹ کھولنے سے تین اہلکار متاثر

منگل کو اسرائیلیو وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر میں دفتری حکام نے ایک مشکوک پیکٹ کھولا جس کے نتیجے میں پیکٹ میں موجود مواد کے نتیجے میں تین اہلکار دم گھٹنے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ تیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوجی افسران کا غزہ میں قید فوجیوں کی بازیابی کا مطالبہ

اسرائیلی فوج کے سینیر افسران نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو ایک پٹیشن ارسال کی ہے جس میں حکومت پر زور دیا گیا ہے وہ غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے زندہ یا مردہ فوجیوں کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کریں۔

امن مساعی میں ہٹ دھرمی پرنیتن یاھو کا اقتدار خطرات سے دوچار

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یتزحاق ہرٹزوگ نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی امن مساعی کے لیے کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر ان کے خلاف پارلیمنٹ میں شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ ارکان کنیسٹ کی بڑی تعداد نے نیتن یاھو پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

59 فیصد صہیونیوں کا بنجمن نیتن یاھو پر عدم اعتماد کا اظہار

اسرائیل میں رائے عامہ کے ایک جائزے میں بتایا گیا ہے کہ 59 فی صد یہودی آباد کاروں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔