پنج شنبه 01/می/2025

نیتن یاہو

’وزیراعظم نیتن یاھو کی بدعنوانی کیسز کی تحقیقات جاری رہیں گی‘

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف بدعنوانی کےمبینہ الزامات کے تحت جاری مقدمات کے حوالے سے تحقیقات جاری رہیں گی۔

یہودی کالونیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی روکنے کےلیے قانون سازی

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قائم غیرقانونی یہودی کالونیوں کے خلاف فلسطینیوں اور انسانی حقوق کے کارکنان کی چارہ جوئی کی کوششوں کو غیرموثر بنانے کے لیے نئی قانون سازی کی کوششیں شروع کی ہیں۔

’اونروا‘ کو ختم کرنے کے اسرائیلی مطالبے کی فلسطین بھرمیں مذمت

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کو ختم کرنے کے مطالبے کی فلسطین بھرمیں شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

نیتن یاھو’اونروا‘ پر برس پڑے،ریلیف ایجنسی ختم کرنے کا مطالبہ

اسرائیل کے انتہا پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فلسطینیوں کے خلاف نفرت کا ایک نیا ثبوت دیتے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ’ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی‘ اونروا کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وادی گولان اسرائیل کا حصہ ہےخالی نہیں کریں گے: نیتن یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وادی گولان اسرائیل کا جزو لا ینفک [اٹوٹ انگ] ہے اسے خالی نہیں کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ اسرائیل سے نیتن یاھو کی مقبولیت میں اضافہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ اسرائیل کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کی جماعت ’لیکوڈ‘ کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

صوابدیدی عہدے پرتعیناتی، نیتن یاھو اور وزیر صحت میں اختلافات

اسرائیل کےسرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزیرصحت یعقوب لیٹزمن کے درمیان پس چلمن کئی روز سے اختلافات چلے آر ہے ہیں۔ دونوں کے درمیان اختلافات ’اسٹیٹ سروسز‘ کے مندوب کے لیے صوابدیدی عہدے پر تعیناتی کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔

’دیوار براق کے معاملے میں امریکا اور اسرائیل میں تنازع‘

ایک ایسے وقت میں جب آئندہ ہفتے امریکی صدر اسرائیل پہنچ رہے ہیں، امریکا اور اسرائیل کے درمیان بیت المقدس کےحوالے سے ایک نئی کشیدگی بھی سامنے آئی ہے۔

ٹرمپ سے مذاکرات میں مصنوعی جزیرے کی اسرائیلی تجویزشامل

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ غزہ کے ساحل پرایک مصنوعی جزیرے کی تجویز پربھی بات چیت کرے گی۔

ٹرمپ کے دورہ اسرائیل تک فلسطین میں یہودی آباد کاری معطل

اسرائیلی اخبارات کے مطابق حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ فلسطین اور اسرائیل تک یہودی آباد کاری کے نئے منصوبوں کی منظوری روک دی ہے۔