جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاہو

نیتن یاھو فلسطینی فدائی حملہ آوروں کو پھانسی دینے کے خواہاں

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن یاھو نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف فدائی حملے کرنے والے فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کے حامی ہیں۔

اسرائیلی پولیس کومسجداقصیٰ میں نمازیوں کی جامہ تلاشی لینے کا حکم

اسرائیل کے عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے پولیس کو مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینی مردو خواتین کی جامہ تلاشی لینے کے احکامات دیے ہیں۔

الا قصیٰ کی کوریج، نیتن یاھو کی الجزیرہ کا دفتر بند کرنے کی دھمکی

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قائم قطرکے مقبول ٹیلی ویژن الجزیرہ کا دفتر بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے پر الجزیرہ کے دفاترکو سیل اور اس کے عملے کو ملک سے بے دخل کیاجائے گا۔

نیتن یاھو کا اردنی شہریوں کے قاتل سفارت کار کا استقبال

تین روز قبل اردن میں اسرائیلی سفارت خانے میں فائرنگ کرکے دو اردنی شہریوں کے قتل میں ملوث اسرائیلی سفارت کار کے تل ابیب پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے بھی اپنے قاتل سفارت کار کو دفتر میں بلا کر اس کا شاندار استقبال کیا اور دو اردنی شہریوں کے قتل پر اس کی تعریف کی۔

سابق اسرائیلی چیف جسٹس کا نیتن یاھو سے استعفے کا مطالبہ

اسرائیل کے ایک سابق چیف جسٹس نے وزیراعظم نیتن یاھو کے کرپشن سے متعلق ایک بیان پر ان سے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل فلسطینی زمین پر آبادکاری نہیں روکے گا: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کا کام آہستہ کرنے کی میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

اسرائیل میں یہودی مذہب قبول کرنے کا قانون منظور

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے یہودی مذہبی روایات کے برعکس اسرائیل [مقبوضہ فلسطینی علاقوں] میں موجود غیریہودیوں کو یہودی مذہب اختیار کرنے کی منظوری دی ہے۔ دوسری جانب یہودی مذہبی حلقوں نے وزیراعظم کے اس اقدام کی شدید مذمت کرنے کے بعد متنازع قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

نیتن یاھو نے بیت المقدس میں 7 ہزار نئے مکانات کی اجازت دے دی

اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم یہودی کالونیوں میں مزید سات ہزار مکانات کی تعمیر کے لیے تعمیراتی کمپنیوں کو گرین سگنل دے دیا ہے۔

فدائی حملوں کےبعد نیتن یاھو نے’باب العامود‘ کو فوجی علاقہ قراردیا

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں دو روز قبل تین فدائی حملہ آوروں کی شہادت کے بعد باب العامود کے مقام کو ممنوعہ فوجی علاقہ قرار دیتے ہوئے فلسطینیوں کے وہاں پر جانے پر پابندی عاید کردی ہے۔

’وزیراعظم نیتن یاھو کی بدعنوانی کیسز کی تحقیقات جاری رہیں گی‘

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف بدعنوانی کےمبینہ الزامات کے تحت جاری مقدمات کے حوالے سے تحقیقات جاری رہیں گی۔