پنج شنبه 08/می/2025

نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم لاطینی امریکا کے تین ملکوں کے دورے پر روانہ

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کل اتوار کو لاطینی امریکا کے تین ملکوں ارجنٹائن، کولمبیا اور میکسیکو کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ وہ آئندہ ہفتے لاطینی امریکا سے امریکا پہنچیں گے جہاں ان کی ملاقات امریکی حکام کے ساتھ ہوگی۔ اس دوران نیتن یاھو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور19 ستمبر بہ روز منگل جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

موشے یعلون کا نیتن یاھو سےاستعفیٰ دینے کا مطالبہ

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع موشے یعلون نے ایک بار پھر وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے نیتن یاھو کو کرپٹ شخص قرار دے ہر فوری طور پر وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔

نیتن یاھو کی اہلیہ پربدعنوانی کےالزام میں فرد جرم عاید

اسرائیل کے اٹارنی جنرل وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ کے خلاف سرکاری خزانے سے رقوم کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال میں لانے کے الزام میں فرد جرم عاید کرنے پر غور کررہے ہیں۔

الجزیرہ کے خلاف نیتن یاھو کی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری

اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے قطر کے مقبول ٹی وی چینل الجزیرہ کے خلاف اشتعال انگیزی اور انتقامی سیاست کا سلسلہ جاری ہے۔

یرغمال فوجیوں کی بازیابی، نیتن یاھو مدد کی بھیک مانگنے پر مجبور

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء کی جنگ میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی بازیابی کے لیے طاقت کے تمام حربوں کے استعمال میں ناکامی کے بعد نیتن یاھو انسانی حقوق کی تنظیموں سے مدد مانگنے پر مجبور ہوگئےہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ریڈ کراس‘ سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے فوجیوں کی بازیابی کے لیے صہیونی حکومت کی مدد کرے۔

نیتن یاھو کی اہلیہ کے خلاف فرد جرم عاید کیے جانے کا امکان

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھوکہ دہی، فراڈ اور بدعنوانی کے مبینہ بدعنوانی کے الزامات کے باعث اسرائیلی خاتون اول سارہ نیتن یاھو کے خلاف فرد جرم عاید کیے جانے کا امکان ہے۔

نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کے خلاف کرپشن تحقیقات جلد مکمل کی جائیں

سیکڑوں اسرائیلیوں نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لئے مشرقی تل الربیع "تل أبيب" کے شہر "بيتاح تكفا" میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کرپشن میں گھرے نیتن یاھو کے پاس بچنے کا کوئی راستہ ہے؟

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو مبینہ کرپشن کے کئی اسکینڈلوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ یاھو کےسیاسی حریف ان پر وزارت عظمیٰ چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ وزیراعظم نہ صرف کرپشن کے کئی کیسز کا سامنا کررہے ہیں بلکہ وہ رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کرنے کے لیے ذرائع ابلاغ پربھی اثرانداز ہو رہے ہیں۔

نیتن یاھو کی حکومت تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے: لبید

اسرائیل کی ایک سرکردہ سیاسی جماعت ’فیوچر موومنٹ‘ کے سربراہ نے وزیراعظم نیتن یاھو اور ان کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ نیتن یاھو کی حکومت اسرائیلی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔

نیتن یاھو کی ’تاریخی جعل سازی‘ کی سازش کا بھانڈہ پھوٹ گیا

صہیونی ریاست کی بنیاد تو ویسے ہی جعل سازی، جھوٹ، دغا بازی، نوسربازی اور دھونس سے بھرپور ہے اور ان تمام جرائم کی مثالیں آئے روز دیکھنے کو ملتی ہیں۔ کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور کاٹھ کی ہنڈیا بار بار نہیں چڑھتی۔ یہ تمام ضرب الامثال صہیونی ریاست کی دروغ گوئی پر صادق آتی ہیں۔