شنبه 16/نوامبر/2024

نیتن یاہو

نیتن یاھو کی قیادت میں قائم دائیں بازو کا گروپ اپنا وجود کھو چکا ہے

اسرائیل کے شدت پسند سیاست ان آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ عن قرب سبکدوش ہونے والے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی قیادت میں قائم دائیں بازو کا گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے بعد اپنا وجود کھو چکا ہے۔

‘قصہ سعودی کے نیتن یاھو پر واری صدقے جانے کا’

سعودی عرب کے قابض اور غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ در پردہ تعلقات اور مظلوم فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی جرائم پر خاموشی ایک معمول سی بات ہے مگر ایک سعودی شہزادے نے دو قدم مزید آگے بڑھ کرفلسطینیوں کے قاتل جنگی مجرم صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ اس قدر ہمدردی اور محبت کا اظہار کیا ہے جس نے فلسطینی قوم ہی نہیں بلکہ سعودی عرب میں بھی عوامی اور سماجی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

نیتن یاھو چند روز میں پارلیمانی تحفظ کےلیے درخواست دیں گے:عبرانی ٹی وی

اسرائیل کےعبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 2 کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو رواں ہفتے کے اختتام تک پارلیمنٹ سے تحفظ کے حصول کی درخواست دیں گے۔

لیکوڈ پارٹی کی قیادت ایک بار پھر نیتن یاھو کے ہاتھ میں!

جمعرات کے روز اسرائیل کی حکمراں جماعت' لیکوڈ' کے پارٹی انتخابات کا انعقاد ہوا جس میں ایک بارپھر بنجمن نیتن یاھو کامیاب قرار پائے ہیں۔ نیتن یاھو کی کامیابی سے آئندہ سال مارچ میں متوقع پارلیمانی انتخابات کے نتائج میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں دیکھی جائے گی۔

جلسے پر راکٹ حملہ، نیتن یاھونے بنکر میں چھپ کر جان بچائی

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے غزہ کے قریب یہودی کالونیوں کے دورے کے دوران ان پر راکٹ حملہ کیا گیا تاہم وہ محفوظ رہے اور حملے کے بعد انہیں بم پروف بنکر میں منتقل کردیا گیا۔

نیتن یاھو کا غرب اردن میں یہودیوں کے لیے تین ہزار مکانات کا منصوبہ

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے لیے تین ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ پیش کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے لیے ہزاروں مکانات اور ایک نیا صنعتی زون قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ جلد ہی پیش کیا جائے گا۔

نیتن یاھو کی پالیسیوں کے مخالف’لیکوڈ’ ارکان پارٹی سے بے دخل

اور عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا کہ 'لیکود' پارٹی نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے والے پارٹی رہنمائوں کو جماعت سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد لیکوڈ کے درجنوں ارکان پارٹی سے نکال دیے جائیں گے۔

نیتن یاھو سیاست چھوڑ دیں تو انہیں معاف کر دوں گا: لائبر مین

اسرائیل کے ایک سرکردہ شدت پسند سیاست دان اور 'اسرائیل بیتنا' کے سربراہ آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ اگر ان کے حریف وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اقتدار چھوڑنے کے ساتھ سیاست سے سبکدوش ہوجائیں تو وہ انہیں معاف کردیں گے۔

نیتنیاھو اور گینٹز کا ایک دوسرے پر حکومت سازی میں رکاوٹ ڈالنے کاالزام

اسرائیل میں کنیسٹ کے دوسری بار ہونے والے انتخابات کے بعد بھی نیتن یاھو اور دوسرا کوئی لیڈر حکومت کی تشکیل میں ناکام رہا ہے۔

غزہ کے ساتھ طویل المیعاد جنگ بندی نہیں ہو سکتی: نیتن یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ طویل المیعاد جنگ بندی نہیں ہوسکتی۔